Roznama Dunya News: کرا ئم:-رائے ونڈ: جنونی ماں نے...

پاکستان خبریں خبریں

Roznama Dunya News: کرا ئم:-رائے ونڈ: جنونی ماں نے...
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

رائے ونڈ: جنونی ماں نے اپنے ہی 2 بچے پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر دئیے مکمل تفصیل جانیے:

رائے ونڈ: جنونی ماں نے اپنے ہی 2 بچے پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر دئیے

رائے ونڈ: رائے ونڈ کے علاقے بستی سلامت پورہ میں سگی ماں نے اپنے ہی دو بچے پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر دئیے، خودکشی کی کوشش میں‌ شدید زخمی ہو گئی. پولیس نے تفتیش شروع کر دی. قتل کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ستائیس سالہ ناہید کی ضلع صوابی میں ناصر سے شادی ہوئی تھی، ناہید کا اپنے شوہر ناصر سے جھگڑا ہو گیا تھا تو ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر رائے ونڈ رہائش پزیر تھی کہ رات ناصر اور اس کے گھر والے اس کومنانے آئے ہوئے تھے۔ بعد ازاں تمام گھر والے بات چیت کرکے سوگئے اور صبح چاربجے کے قریب ناہید بی بی نے اپنے دونوں بچےاحتشام عمر 4 سال، مہروبہ عمر 5 سال کو گھر میں پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر دیا، دونوں موقع پر جاں بحق...

اس کے بعد ناہید بی بی نے چھری سے اپنے گلے پر وار کرکے خودکشی کی کوشش کی اور زخمی ہو گئی، خاتون کو تحصیل ہسپتال رائے ونڈ منتقل کر دیا ہے اور دونوں بچوں کی لاشوں کو رائے ونڈ پولیس نے قبضہ میں لے کرمردہ خانہ منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کا جھگڑا تھا جس پر خاتون نے غصہ میں آکر یہ سنگین قدم اٹھایا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Roznama Dunya News: پاکستان:-غیرملکی طیارے کی...Roznama Dunya News: پاکستان:-غیرملکی طیارے کی...
مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-الیکشن کمیشن: اپوزیشن...Roznama Dunya News: پاکستان:-الیکشن کمیشن: اپوزیشن...
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-20 08:52:03