وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہو گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا مسودہ پیش ہو گا، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں اسٹیٹ بنک کی مالی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018 کے اجرا کی منظوری کی جائے گی، ناروے کے شہری کی پاکستان سے ناروے کو حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، ملزم سہیل احمد کی برطانیہ حوالگی کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، کابینہ کو اہم معاشی اعشاریوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-سکردو میں قہر کی سردی،...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سال نو کی آمد: لاہور،...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سردی نے کڑاکے نکال...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سال 2019: بی آر ٹی پر...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-الیکشن کمیشن کے 2 نئے...
مزید پڑھ »