سوئی گیس بحران: لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں صورتحال انتہائی سنگین مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: سردی کے زور کے بعد لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گیس بحران انتہائی سنگین ہو گیا، کھانے پکانے کیلئے ایل پی جی اور لکڑیوں کا سہارا لیا جانے لگا۔
لاہور کے علاقے گلشن راوی، سمن آباد، چوبرجی، نواں کوٹ، شاہدرہ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں میں گیس بند ہے، اسی طرح مغل پورہ، گڑھی شاہو، راج گڑھ، تاج باغ، عامر روڈ، بادامی باغ کے علاقو ں سے بھی گیس غائب ہے۔ اقبال ٹاؤن، ریلوے روڈ، نشاط کالونی، کوڑے سٹاپ، چونگی امرسدھو کے علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، صبح اور رات کے وقت گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کی زندگی دشوار ہوگئی، شہری بغیر ناشتہ کئے دفاتر میں جانے پر مجبور ہوگئے۔ صارفین سوئی گیس کی بندش سے ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے ایل پی جی مہنگی ہونے کا شکوہ کیا اور کہا سردی آتے ہی گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے، متبادل ایندھن بھی انتہائی مہنگا ہوگیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
Roznama Dunya News: پاکستان:-سکردو میں قہر کی سردی،...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سال نو کی آمد: لاہور،...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سردی نے کڑاکے نکال...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-سال 2019: بی آر ٹی پر...
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-الیکشن کمیشن کے 2 نئے...
مزید پڑھ »