لاہور: (دنیا نیوز) تاریخی مسلم کرداروں پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے تمام پاکستانیوں کو عید کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد کا پیغام پہنچایا ہے۔
انگین آلتان دوزیاتان نے پاکستانیوں کے نام اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام بہنوں اور بھائیو! اسلام علیکم، میرے پاس آپ کی ناقابل یقین محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں جو آپ پی ٹٰی وی کے ارطغرل غازی اردو کو دے رہے ہیں۔
انگین آلتان دوزیاتان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر پی ٹی وی کا بھی شکریہ ادا کرنا ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ارطغرل غازی کو آپ سب تک پہنچایا۔ آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک۔ سلامت رہیں، تمام بہنوں اور بھائیو، سلامت رہو پاکستان۔خیال رہے کہ کراچی طیارہ حادثے پر جہاں پورا پاکستان سوگوار ہے وہیں ترک فنکاروں انجن التان دوزیاتن اور اسریٰ بلجک سمیت بھارتی فنکاروں نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ادکار انجن التان دوزیاتن نے انسٹاگرام پر کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور پاکستان کے لیے دعا بھی کی۔ ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک بھی اس موقع پر پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا پیارے پاکستان، آج آپ کے نقصان پر میری انتہائی مخلصانہ تعزیت قبول کریں۔ تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین اور زخمیوں کے لیے دعائیں۔
ترک اداکاروں کے علاوہ بالی ووڈ اداکار انیل کپور، سونم کپور،جاوید اختر اور انوپم کھیر نے بھی گزشتہ روزکراچی میں تباہ ہونے والے خوفناک حادثے پر غم کا اظہار اور اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والے لوگوں کے لیے اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی وی کا 'ارطغرل غازی' کے شائقین کے لیے عید پر تحفہ - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ارشد ملککراچی : سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ ہم تمام خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں یہ ہم سب کیلئے ایک مشکل مرحلہ ہے۔
مزید پڑھ »
صدر مملکت اور وزیراعظم کے عید کے موقع پر قوم کے نام تہنیتی پیغامات
مزید پڑھ »
'ارطغرل غازی' کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
ترک ڈرامے ارطغرل کے مرکزی اداکار بھی کراچی طیارہ حادثے پر دکھی اور افسردہکراچی : ترک ڈرامے ارطغرل کے مرکزی اداکار نے کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اورافسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
مزید پڑھ »
ارطغرل غازی کی دھوم لیکن اردو ڈبنگ میں ارطغرل غازی اور حلیمہ کی آواز دراصل کس کی ہے ؟ وہ خبر آگئی جس کے بارے میں آپ جاننا چاہتے تھےلاہور (ویب ڈیسک) اسلامی فتوحات پر مبنی شہر آفاق ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ نے جہاں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ لیے
مزید پڑھ »