تاہم سابق کپتان انگلش کپتان و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔
گزشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی تھی۔
انگلش بیٹرز افغانی بولرز کے سامنے بری طرح پسپا ہوگئے تھے۔ 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 215 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ کسی بھی مرحلے پر افغانستان کے بولرز نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا تھا۔ سوا ئے ہیری بروک کے کوئی بیٹر مزاحمت نہ کرسکا وہ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ ڈیوڈ ملان 32 جبکہ عادل رشید آخر میں 20 رنز بنا سکے تھے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 انگلش بیٹرز پویلین روانہ کیا تھا، محمد نبی دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں یہ انگلینڈ کی دوسری شکست ہے اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی انگلش ٹیم کو شکست دی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مقابلے کیلیے بنگلورو پہنچ گئیورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کا مشن لیے قومی کرکٹ ٹیم اگلے مقابلے کے لیے احمد آباد سے بنگلورو پہنچ گئی ہے جہاں وہ جمعے کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔
مزید پڑھ »
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مقابلے کیلیے بنگلورو پہنچ گئیورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کا مشن لیے قومی کرکٹ ٹیم اگلے مقابلے کے لیے احمد آباد سے بنگلورو پہنچ گئی ہے جہاں وہ جمعے کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: افغان ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف شاندار آغاز، بغیر وکٹ کھوئے 50 رنز مکملآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف بغیر کوئی وکٹ کھوئے 50 رنز بنا لیے ہیں۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دے دیابھارت میں کھیلے جا رہے کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آج 13 واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے اننگ کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ...
مزید پڑھ »