شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی: ’تہمت لگائی ہے تو اب سامنے آ کر ثابت بھی کریں‘
پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کی ماڈل اور اداکارہ صدف کنول سے شادی کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر اس بارے میں بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔
اسی دوران پیر کی شب شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو کے ذریعے ان کے بارے میں ’افواہیں‘ پھیلانے والوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ سامنے آئیں اور ثابت کریں کہ ان کی پہلی شادی کے خاتمے کی وجہ ان کی موجودہ بیگم تھیں۔سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اگست 2019 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی اور پھر طلاق ہو گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ حلفاً کہتے ہیں کہ ان کی اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ کوئی بھی عورت بشمول ان کی دوسری بیگم صدف کنول یا ان کی پہلی بیگم سے بےوفائی نہیں تھی۔سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اگست 2019 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی اور پھر طلاق ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سائرہ کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے اس لیے سائرہ اور ان کا رشتہ مبارات یا خلع کے تحت بہت عزت و احترام کے ساتھ ختم ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور وہ حلفاً کہتے ہیں کہ اس میں کہی گئی ایک بات بھی جھوٹ نہیں ہے۔
تاحال شہروز سبزواری کی دوسری شادی یا صدف کنول کے ان کی پہلی شادی کی ناکامی کی وجہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سائرہ یوسف کی جانب سے کوئی ردعمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی صدف کنول نے اس سلسلے میں کوئی بات کی ہے۔شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اتوار کو سائرہ یوسف، صدف کنول اور شہروز سبزرواری پاکستانی ٹوئٹر کے صفِ اول کے ٹرینڈز تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
میری اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ صدف نہیں تھی، شہروز سبزواری - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی، تصاویر وائرل ہوگئیںکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی ایک پرائیویٹ تقریب
مزید پڑھ »
اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلکلاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کے مشہور اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
افواہیں حقیقت میں تبدیل، شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک ہوگئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلیپاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تفصيلات جانئے: DailyJang SadafKanwal ShehrozSabzwari
مزید پڑھ »