Beyond the Breaking News

’طلاق ضرور ہو گی‘، رجب بٹ نے صلح کی افواہوں کی تردید کر دی

پاکستان خبریں خبریں

’طلاق ضرور ہو گی‘، رجب بٹ نے صلح کی افواہوں کی تردید کر دی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ میرے اور ایمان کے درمیان اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوئے اور طلاق کی قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ کچھ عرصے قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر بہن اور بچے کی بہتری کے لیے کیا گیا۔ رجب بٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اپنی نئی ویڈیو میں اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اس کے بعد اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا، قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، لیکن طلاق ضرور ہو گی۔یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کریں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے مگر عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ دوسری جانب رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے؟

جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کے آثار نظر نہیں آتے۔طلاق کے 12 سال بعد جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کرلیکرکٹر پر ہراسانی کے الزامات کے بعد ماڈل ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

GooglePlease follow us on Google to support us
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2026-08-14 02:42:41