Beyond the Breaking News

’مجھے مہنگائی پسند ہے‘، ٹرمپ کے جواب نے نئی بحث چھیڑ دی

پاکستان خبریں خبریں

’مجھے مہنگائی پسند ہے‘، ٹرمپ کے جواب نے نئی بحث چھیڑ دی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Trump Says ‘I Love Inflation’ as US Prices Rise Amid Iran War

امریکا میں صارفین کی مہنگائی کی شرح مئی 2026 کے دوران گزشتہ تین برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اعداد و شمار پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سیاسی اور معاشی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں صارفین کی مہنگائی کی شرح مئی 2026 کے دوران گزشتہ تین برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں افراطِ زر 4 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث توانائی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بھی دیکھا گیا۔ صحافیوں کی جانب سے مہنگائی میں اضافے اور اس کے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر ممکنہ اثرات کے بارے میں سوال کیے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حیران کن انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے مہنگائی پسند ہے‘۔ ٹرمپ نے اس موقع پر یہ مؤقف بھی دہرایا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگی صورتحال ختم ہوتے ہی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی دباؤ عارضی نوعیت کا ہے اور خطے میں استحکام بحال ہونے کے بعد توانائی اور دیگر شعبوں میں قیمتیں نیچے آنا شروع ہوجائیں گی۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان پر سیاسی مبصرین اور اقتصادی ماہرین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی امریکی عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن سکتی ہے، جبکہ حکومتی حلقے پُرامید ہیں کہ جنگی کشیدگی میں کمی کے بعد معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے۔ امریکا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو آنے والے مہینوں میں ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اہم امتحان قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک سیاسی طور پر بھی ایک اہم انتخابی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ٹرمپ خاندان کی کرپٹو کمائی بے نقاب، ڈیڑھ سال میں 2.

3 ارب ڈالر کما لیےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

GooglePlease follow us on Google to support us
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’ایران جنگ میں ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں‘، اتحادیوں کے انکار پر امریکی صدر برہم ہوگئے’ایران جنگ میں ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں‘، اتحادیوں کے انکار پر امریکی صدر برہم ہوگئےTrump Reacts to Allies’ Refusal, Says US Needs No Help in Iran War
مزید پڑھ »

Gold rises on softer dollar, but on track for fourth weekly dropGold rises on softer dollar, but on track for fourth weekly dropGold rises 1% on weak dollar and bargain buying but nears 4th weekly drop as high oil prices fuel inflation and rate hike expectations amid U.S.-Iran tensions.
مزید پڑھ »

ایران جنگ ختم یا جاری؟ غیر یقینی صورتحال میں تیل کی قیمتوں کا ڈرامائی اتار چڑھاؤایران جنگ ختم یا جاری؟ غیر یقینی صورتحال میں تیل کی قیمتوں کا ڈرامائی اتار چڑھاؤOil Prices Fluctuate Amid Conflicting Reports on Iran War Situation
مزید پڑھ »

ٹرمپ اور ایران ڈیل کے اشارے، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیاٹرمپ اور ایران ڈیل کے اشارے، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیاOil Prices Fall Below $100 Amid Reports of Possible US-Iran Deal
مزید پڑھ »

Gold extends losses on US interest rate-hike fearsGold extends losses on US interest rate-hike fearsGold fell for a second session as strong U.S. jobs data fueled expectations of Fed rate hikes, while rising oil prices amid Iran-Israel tensions increased inflation concerns.
مزید پڑھ »

Dollar shaky as investors weigh rate outlook, Middle East worriesDollar shaky as investors weigh rate outlook, Middle East worriesThe U.S. dollar wobbled as fresh U.S.-Iran strikes and surging U.S. inflation rattled markets, while traders weighed Fed and ECB policy paths amid rising oil prices.
مزید پڑھ »



Render Time: 2026-08-14 03:02:02