سابق کپتان اظہر علی نے گرین شرٹس سے اچھی امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں وہ کہتے ہیں کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے بھی آگے جا سکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے سوال کیا کہ چنائی کے اسپن ٹریک پر افغانستان نے موجودہ ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تو کیا اس پچ پر افغانستان پاکستان کو بھی پھنسا سکتا ہے۔
سوال کے جواب میں سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ پاکستان کو صرف انڈیا سے ہار کی بات کے تناظر میں نہ دیکھیں کیونکہ وہ تو پورے ایونٹ میں فیورٹ ٹیم ہے۔ گرین شرٹس ایک مضبوط ٹیم ہے اور ابھی بھی وہ ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کر سکتے ہیں بلکہ میں کہتا ہوں کہ پاکستان سیمی فائنل سے بھی آگے جا سکتا ہے۔ اظہر علی نے مزید کہا کہ جہاں تک افغان ٹیم کی بات ہے تو اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ان کے پاس تین آف اسپنر ہیں جو کوالٹی اسپنر ہیں ان کو اپنے حق میں کنڈیشن ملیں گی تو ضرور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ افغانستان ورلڈ کپ سے پہلے بھی بڑی ٹیموں جن میں پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو ہرا چکا ہے اس لیے انگلینڈ کے خلاف فتح کو اپ سیٹ نہیں بلکہ ان کی محنت کے کھاتے میں ڈالا جائے۔جہاں تک بات ہے پاکستان کی تو جس طرح وہ بھارت سے ہارا ہے تو اس کے لیے تو تھریٹ ہے۔ اب قومی ٹیم کو خود پر اعتماد بحال رکھتے ہوئے اٹھنا پڑے گا مکمل گیم پلان کے ساتھ پازیٹو کھیلنا پڑے گا تب ہی افغانستان سے جیتیں گے اگر یہی کریں گے کہ راشد خان، محمد نبی اور مجیب کو کیسے ہینڈ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’پاکستان ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے بھی آگے جا سکتا ہے‘سابق کپتان اظہر علی نے گرین شرٹس سے اچھی امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں وہ کہتے ہیں کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے بھی آگے جا سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
اسپورٹس راؤنڈ اپ: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے پھر ہار گیا، گرین شرٹس کا ورلڈ ریکارڈ، انگلینڈ کو افغانستان سے اپ سیٹ شکستکرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے ایونٹ کے میچ سنسنی خیز اور لمحات پرجوش ہوتے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
’انگلینڈ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی‘تاہم سابق کپتان انگلش کپتان و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔
مزید پڑھ »
’انگلینڈ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی‘تاہم سابق کپتان انگلش کپتان و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کیلیے اچھی خبرپاکستان ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گا تاہم اس بڑے میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کیلیے اچھی خبرپاکستان ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گا تاہم اس بڑے میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔
مزید پڑھ »