’پاک بھارت ٹاکرے سے قبل گرین شرٹس اپنے دونوں میچ جیت لے گی‘

پاکستان خبریں خبریں

’پاک بھارت ٹاکرے سے قبل گرین شرٹس اپنے دونوں میچ جیت لے گی‘
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ 14 اکتوبر کو ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل گرین شرٹس اپنے دونوں میچ جیت لے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم آج سے حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی مہم کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ زبردست ہوتا ہے اور امید ہے کہ 14 اکتوبر کو جب میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہوگا اس سے قبل گرین شرٹس نے اپنے دونوں میچ جیت رکھے ہوں گے۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ 2019 کے ورلڈ کپ کا کچھ کام باقی ہے اور وہ اس ورلڈ کپ میں اس ادھورے کام کو مکمل کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے اور نیدر لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس پر ہی کریں گے۔ واضح ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ میں آج حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں نیدر لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا جب کہ اسی گراؤنڈ پر گرین شرٹس جمعرات 12 اکتوبر کو سری لنکا سے ٹکرائیں گے۔ان میچوں کے بعد قومی ٹیم احمد آباد کا رخ کرے گی جہاں اس کو 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی اینکر کے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟بھارتی اینکر کے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹی وی پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تجزیے اور تبصرے پیش کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھ »

بھارتی اینکر کے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟بھارتی اینکر کے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹی وی پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تجزیے اور تبصرے پیش کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھ »

ورلڈ کپ میں پاکستان آج سے اپنا سفر شروع کرے گاورلڈ کپ میں پاکستان آج سے اپنا سفر شروع کرے گاآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز ہو گیا ہے گرین شرٹس میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز آج نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دے گا، انگلینڈ کے سابق ...حیدر آباد دکن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی۔ مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا،پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہوگا، ہو سکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستان سرپرائز دیدے۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ کے 7مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھ »

بابراعظم کی نظریں انڈیا میں نئی تاریخ رقم کرنے پر مرکوزبابراعظم کی نظریں انڈیا میں نئی تاریخ رقم کرنے پر مرکوزپاکستان ٹیم کل اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کا سامنا کرے گی
مزید پڑھ »

14 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کیا کر سکتاہے ؟ انگلینڈ کے سابق ...احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائےگا اور ورلڈکپ کے 7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ ایک شخص کو گرفتار کرنے سے روک دیا جائے اور باہر جا کر 2قتل کردے تو کون ذمہ دار ہوگا؟جسٹس طارق مسعود کا لطیف کھوسہ سے استفسار
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 09:04:53