’کراچی میں لاہور سے آنے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ‘
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہوائی اڈے کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن نامی آبادی پر گرا اور اس حادثے میں متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاحال حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات اور اس سے ہونے والی جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے تاہم آبادی پر گرنے کی وجہ اس حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
گذشتہ برس جولائی میں راولپنڈی میں آرمی ایوی ایشن کا ایک چھوٹا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران موہڑہ کاہلو کے علاقے میں آبادی پر گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نیتجے میں پانچ فوجیوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس برس نومبر میں کراچی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا اور اس حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور سے کراچی جانے والا طیارہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہو گیا۔لاہور سے کراچی جانے والا طیارہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ PIA PIAPlaneCrash Karachi Lahore Flight Pakistan CAA pid_gov Official_PIA official_pcaa MoIB_Official shiblifaraz MuradAliShahPPP ImranKhanPTI
مزید پڑھ »
کراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہکراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہ Karachi Airport PIA PlaneCrash CAA ResidentialArea pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK
مزید پڑھ »
لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ - ایکسپریس اردوطیارے میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، سول ایوی ایشن
مزید پڑھ »
6کروڑ افراد کے شدید غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اس سے ہماری تین سال ...واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کوروناوائرس نے جہاں قیمتی جانیں نگلیں وہیں قومی و عالمی سطح پر بڑے معاشی بحران نے بھی جنم لے لیا ہے۔ اس وقت دنیا
مزید پڑھ »
امریکا کا کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہواشگنٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکورونا کیخلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔
مزید پڑھ »
جمال خاشقجی کے بیٹوں کا اپنے والد کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلانسعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اعلان کیا ہے کہ جس نے بھی ان کے والد کو قتل کیا ، وہ اسے معاف کرتے ہیں۔جعمے کی صبح ایک ٹویٹ میں خاشقجی کے بیٹے
مزید پڑھ »