ایئربس ماہرین نے ایف ڈی آر، سی وی آر کی مرمت کرلی، ڈی کوڈنگ شروع
تفصیل کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں تیزی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ فرانس میں ایئربس ماہرین کی انوسٹی گیشن ٹیم نے فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی مرمت کے بعد ڈی کوڈنگ کےعمل کا آغاز کر دیا ہے۔
مرمت اور ڈی کوڈنگ کا کام پاکستانی حکومت کے قائم کردہ انوسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ کی موجودگی میں کیا گیا۔ طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی بورڈ کے سربراہ نے فرانس میں ایئربس حکام سے ملاقات بھی کی جس میں فرانس کی سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ اور انجن بنانے والی کمپنی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ حادثے کا شکار طیارہ غیر ملکی کمپنی سے 2014ء میں چھ سالہ ڈرائی لیز پر لیا گیا تھا۔ انشورنس کی رقم دو کروڑ ڈالر پی آئی اے کے بجائے غیر ملکی لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی لائف انشورنس کی رقم مروجہ قوانین کے تحت لواحقین کو 50 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے ادا کی جائے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایئربس کی ٹیم کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ لینڈ کرگیاطیارہ ساز کمپنی ایئربس کی ٹیم کو فرانس واپس لےجانےکے لیے خصوصی طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈ کرگیا۔
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایتوزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت CMPunjab UsmanAKBuzdar Directs Pass Benefit Cut Prices POL Products Masses GOPunjabPK Lahore
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت
مزید پڑھ »
سٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری، 386 پوائنٹس کی تیزیلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے بعد رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران 386 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل، ایئربس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے پر ایئربس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہو گئی ،ایئر بس ٹیکنیکل ایڈوائزرز طیارہ حادثے کی حتمی
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل، ایئربس ٹیکنیکل ٹیم فرانس روانہ11 ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس سے 26 مئی کو کراچی پہنچے تھے، ایئربس کمپنی کے ماہرین نے 5 دن میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی اپنی طرز کی تحقیقات مکمل کرلیں ہیں
مزید پڑھ »