The defense cooperation framework agreement was signed between India and the United Arab Emirates during the visit of Indian Prime Minister Narendra Modi to UAE.
دفاعی تعاون کا معاہدہ اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری: نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں کیا کچھ ہوا؟
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمعہ کو ابوظہبی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیاانڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی شراکت داری کے فریم ورک پر معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں ممالک جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں اشتراک، انٹیلی جنس تبادلے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دیں گے۔ یہ معاہدہ جمعے کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران طے پایا جو پانچ ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں ابو ظہبی پہنچے تھے۔وزیرِ اعظم مودی نے جمعے کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ انڈیا مغربی ایشیا میں امن لانے کے لیے ہر ممکن تعاون دینے کو تیار ہے۔صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران انڈین وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہم متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔‘ متحدہ عرب امارات میں امریکہ کا ایک اہم فوجی اڈہ ہے اور جنگ کے دوران ایران نے متعدد بار اسے نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ ’جس طرح متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا گیا، اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن جس تحمل کے ساتھ اس نے موجودہ صورتحال کو سنبھالا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔‘اماراتی صدر سے ملاقات کے بعد انڈین وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور وہاں کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔‘ کسٹمز کے گودام میں آگ جو اربوں روپے کی گاڑیاں نگل گئی: ’گاڑیوں کا اتنا نقصان تو ایران جنگ سے نہیں ہوا ہو گا‘ ایران سے جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر ایک ’فیور‘ کے طور پر کی: اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو 20 سال کے لیے معطل کرے تو قابلِ قبول ہوگا، ٹرمپبی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںبیان کے مطابق وزیر اعظم نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ اور جہازوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے انڈیا کے واضح موقف کو بھی سامنے رکھا اور کہا کہ یہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ توانائی اور خوراک کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا کے تنازع کا اثر پوری دُنیا میں محسوس کیا جا رہا ہے اور انڈیا اس خطے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر النہیان نے استقبال کیا اور اُنھیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ خصوصی اعزاز کے طور پر ان کے طیارے کو یو اے ای کے فوجی لڑاکا طیاروں نے اسکارٹ کیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی نے ابوظہبی ہوائی اڈے پر استقبال کرنے کے لیے یو اے ای کے صدر کے ’پرتپاک رویے‘ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران انڈیا اور امارات کے درمیان سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے فریم ورک پر معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے اشتراک، انٹیلی جنس تعاون اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’دونوں رہنماؤں نے انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مسلسل مضبوط ہوتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کو جامع سٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون قرار دیا۔ اُنھوں نے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے فریم ورک پر دستخطوں کا خیر مقدم کیا۔‘ اس معاہدے کے تحت دونوں فریق دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور جدید ٹیکنالوجی، تربیت، فوجی مشقیں، بحری سلامتی، سائبر دفاع اور محفوظ مواصلات کو بڑھانے پر متفق ہوئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر کبیر تنجا نے خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو ’ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس میں ایل پی جی سے لے کر پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات ہے اور ان میں ایک سٹریٹجک دفاعی معاہدہ بھی ہے۔ میرے خیال میں یہ معاہدہ انڈیا کی امارات کے ساتھ موجود سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھائے گا۔‘ اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دورہ مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات کی حمایت کے لیے ہے کیونکہ ایران جنگ کے دوران اس پر سب سے زیادہ میزائل اور ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی تجارت ہوتی ہے اور امارات خلیج میں انڈیا کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔کشیدگی کے سائے میں انڈیا اور پاکستان کے ’رابطے‘: سخت گیر بیانیے کے درمیان مذاکرات کی باتوں کا سرحد پار خیرمقدم سفارتی طور پر ’ایک ڈراؤنا خواب‘ اور معیشت پر منفی اثرات: مشرقِ وسطیٰ میں جاری لڑائی انڈیا کے لیے خطرناک کیوں ہے؟
اربوں ڈالر کی تجارت سمیت وہ عوامل جن کے باعث انڈین وزیرِ اعظم بار بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کرتے ہیںدورے کے دوران انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر پر مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد خام تیل کی غیر مستحکم منڈی اور علاقائی تناؤ سے جڑی سپلائی میں رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے انڈیا کی توانائی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔ خیال رہے کہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی انڈیا کے زیرِ زمین ذخائر میں تیل رکھنے والی واحد غیر ملکی کمپنی ہے۔ اس معاہدے سے انڈیا کو توانائی کی رسائی یقینی ہو گی جبکہ امارات کو اپنے اضافی خام تیل کے لیے انڈیا جیسی بڑی منڈی ملے گی۔ دونوں فریقوں نے ایل پی جی کی فراہمی پر بھی معاہدہ کیا۔ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر بھارتی صارفین پر بھی پڑتا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے اس اثر کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ معاہدہ انڈین آئل کارپوریشن اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے درمیان ہوا ہے۔ اس کے تحت امارات سے ترجیحی بنیادوں پر ایندھن کی فراہمی یقینی ہوگی۔ انڈیا کی مقامی ایل پی جی ضروریات کا تقریباً 40 فیصد حصہ متحدہ عرب امارات سے آتا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات کے وادینار میں شپ ریپیئر کلسٹر بنانے کے لیے بھی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں انڈیا کے سفیر دیپک مِتّل نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم معاہدہ سٹریٹجک تیل کے ذخائر کو بڑھانے سے متعلق ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ’سب سے اہم پہلو انڈیا کے سٹریٹجک تیل کے ذخائر کو بڑھانا ہے۔ اسے تقریباً 55 لاکھ بیرل سے بڑھا کر تین کروڑ بیرل تک لے جانے کی منصوبہ بندی ہے۔ اس کے تحت نئی جگہوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جن میں اڈیشہ کا چندیکھول بھی شامل ہے۔‘ اُن کے بقول دوسرا پہلو یہ ہے کہ فجیرہ میں بھی انڈیا کے پیٹرولیم ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تیار کی جائے۔ تیسرا پہلو یہ تھا کہ محض خام تیل تک محدود نہ رہتے ہوئے پہلی بار گیس یعنی ایل این جی اور ایل پی جی کے لیے نئے اسٹریٹجک ذخائر تیار کیے جائیں۔ ’چوتھا پہلو دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی طویل مدتی سپلائی کے انتظام پر کام کرنا تھا۔ یہ تمام اقدامات انڈیا کی توانائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے ہیں۔‘وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے یو اے ای کے اداروں کی جانب سے انڈیا میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ اس کے تحت امارات این بی ڈی کی جانب سے انڈیا کے آر بی ایل بینک میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ساتھ ہی ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی انڈیا کے نیشنل انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ مل کر انڈیا کے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ سرمایہ کاری انڈیا کے ترقیاتی سفر کے لیے یو اے ای کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں اور دوطرفہ سٹریٹجک سرمایہ کاری شراکت داری کو بھی مضبوط بناتی ہے۔‘ وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جمعے کی بات چیت بنیادی طور پر ’توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری، بلیو اکانومی، فن ٹیک سمیت ٹیکنالوجی، دفاع اور عوامی روابط‘ جیسے امور پر مرکوز رہی۔ ’جنگ کہیں دور ہو رہی ہے اور چولہے ہمارے بند ہو جائیں گے‘: دلی سمیت انڈیا میں ریسٹورنٹس بند ہونے کے خدشات کیوں؟
’تہران وہی کر رہا ہے جس کا اس نے وعدہ کیا‘: ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک پر میزائل حملوں سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟ ایران سے جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر ایک ’فیور‘ کے طور پر کی: اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو 20 سال کے لیے معطل کرے تو قابلِ قبول ہوگا، ٹرمپ
کسٹمز کے گودام میں آگ جو اربوں روپے کی گاڑیاں نگل گئی: ’گاڑیوں کا اتنا نقصان تو ایران جنگ سے نہیں ہوا ہو گا‘ گرد، شور اور کھدائی کراچی کی یونیورسٹی روڈ کی نئی پہچان: ’یہ منصوبہ شاید 2026 میں مکمل ہو جائے مگر لگتا نہیں‘ راکٹ فورس، سٹیلتھ طیارے، میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی: پاکستان اور انڈیا کی دفاعی حکمت عملی میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں؟ پیٹرولیم لیوی: کیا ایران امریکہ جنگ پاکستانی حکومت کے لیے ’ٹیکس شارٹ فال‘ پورا کرنے کا موقع ثابت ہو رہی ہے؟
کسٹمز کے گودام میں آگ جو اربوں روپے کی گاڑیاں نگل گئی: ’گاڑیوں کا اتنا نقصان تو ایران جنگ سے نہیں ہوا ہو گا‘ایران سے جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر ایک ’فیور‘ کے طور پر کی: اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو 20 سال کے لیے معطل کرے تو قابلِ قبول ہوگا، ٹرمپ پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی اور اٹلی میں سیاسی پناہ کا تنازع: پاکستانی بلیو پاسپورٹ کیا ہے اور کسے جاری کیا جاتا ہے؟ 12 سال تک کی لڑکیوں کا ریپ اور جنسی استحصال کرنے والے امام مسجد کو عمرقید: ’وہ کہتا تھا میرے پاس مافوق الفطرت طاقتیں ہیں‘
United Arab Emirates India Defense Cooperation NDA Arabian Gulf
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
Trump optimistic over results of high level US–China meetingBEIJING: US President Donald Trump has described his presence in China as an honour, saying he was warmly received during his visit in
Read more »
Iran and UAE Clash in Tehran's War with US and IsraelIran and the UAE are on opposing sides in Tehran's war with the US and Israel, during which Iran has targeted the UAE morethan any other Gulf country. Despite the deadlock on West Asia, the BRICS bloc managed to reach consensus on nearly 60 other agenda items.
Read more »
UAE to 'accelerate' new oil pipeline bypassing HormuzThe UAE is to fast-track construction of a new oil pipeline bypassing the Strait of Hormuz, official media said on Friday, after the Middle East war crippled
Read more »
Indian PM urges 'open and safe' Hormuz at start of UAE-Europe tourIndian Prime Minister Narendra Modi called for an
Read more »
UAE's ADNOC to Expand Energy Infrastructure through New West-East Pipeline Project (Dubai, UAE)The Abu Dhabi National Oil Company (ADNOC) is undertaking a new West-East Pipeline project, which will enable higher volumes of crude oil to be transported through alternative routes that bypass the sensitive Strait of Hormuz, one of the world's most hostile energy chokepoints. The project, scheduled for operation in 2027, aims to double ADNOC's export capacity via Fujairah, approximately 360 kilometers away from Abu Dhabi. The pipeline will run from Habshan to Fujairah and nearly double the UAE's export capacity of oil through Fujairah to around four million barrels per day.
Read more »
Boeing confirms China commitment to buy 200 aircraftAerospace giant Boeing on Friday confirmed that China had committed to purchasing 200 aircraft during a visit to Beijing by US President Donald Trump -- a deal
Read more »




