آئندہ بجٹ میں تنخواؤں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئےوفاقی بجٹ کاحجم 13 ہزار 800 ارب روپے تک ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 سے 30 فیصد بڑھنے کا امکان ہے تاہم تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ بجٹ کے آخری روز 9 جون کو کابینہ اجلاس میں ہو گا۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران قرض اور سود کی ادائیگیوں کا 8 ہزار ارب روپے کا تخمینہ جبکہ بجٹ میں دفاعی اخراجات 1700 ارب سے زائد رکھنے کا تخمینہ ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان ٹیکس آمدن 2540 روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اسٹیٹ بینک منافع 900 ارب اور پی ڈی ایل سے 750 ارب روپے اکٹھے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈیز کی مد میں 1300 ارب مختص کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وفاقی بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد رہ سکتا ہے، وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ 4.8 سے 5 فیصد تک رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئندہ بجٹ میں کونسے موبائل فونز مہنگے ہوں گے ؟اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں 100 یا اس سے زائد ڈالر مالیت کے امپورٹڈ موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے،
مزید پڑھ »
آئندہ بجٹ میں وزارت صحت کے منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص کرنے کی تجویزاسلام آباد : آئندہ بجٹ میں وزارت صحت کے 31 جاری اور 6 نئے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔...
مزید پڑھ »
بجٹ خسارہ ایک ٹریلین روپے ہو جانے کا اندیشہپاکستان کے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں قرضے اتارنے کی مد میں سب سے بڑے اخراجات پورے کرنے کے لیے وفاقی وصولیاں ناکافی ہوں گی
مزید پڑھ »
بیرون ملک بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت دیئے جانیکا امکانبجٹ میں نئی پراپرٹی ایک سال کے اندر ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں درج کرنا ہوگی۔ DailyJang
مزید پڑھ »