معیشت درست سمت میں گامزن ہے تاہم اب بھی مشکلات کا سامنا ہے، مشیر خزانہ
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا۔
پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اقتدار ملا تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی، گزشتہ 16 ماہ حکومت کو معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگے، معاشی صورتحال کو سنبھالے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے تاہم اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی اور سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا تاہم پاکستانی معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔
حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے اکنامک گروتھ میں بہتری آئے گی، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا، درآمدات میں کمی کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جب کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف1200 ارب روپے ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مہنگائی کم کرنے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، مشیر تجارتمہنگائی کم کرنے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، مشیر تجارت تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
اسد عمر دوبارہ کابینہ میں شامل لیکن دراصل وزارت خزانہ سے انہیں کیوں ہاتھ دھونا پڑے تھے؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی و سپیشل اینی شیئٹو
مزید پڑھ »
حکومت کو خراب معیشت ورثے میں ملی جسے بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے:حفیظ شیخحکومت کو خراب معیشت ورثے میں ملی جسے بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے:حفیظ شیخ Islamabad Economy Back Track a_hafeezshaikh FinMinistryPak MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
حکومت کے پاس نوکریاں دینے کیلیے پیسے نہیں، حفیظ شیخ - ایکسپریس اردوٹیکس کی شرح کوبڑھانا ہے، تاجروں نے معیشت کو دستاویزی شکل دینے پر اتفاق کیا، مشیر خزانہ
مزید پڑھ »
پاکستان کرکٹ بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف - ایکسپریس اردوپی سی بی کا ایف آئی اے کو متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے سے گریز
مزید پڑھ »