آئی سی سی رینکنگ: شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی تنزلی

کھیل خبریں

آئی سی سی رینکنگ: شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی تنزلی
آئی سی سی رینکنگ، کرکٹ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ون
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

گولڈن ھنٹ ایک مرتبہ پھر نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ون ڈے میں بیٹر کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، اسی طرح روہت شرما، شُبمن گِل اور ویرات کوہلی کی بدستور دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی بدستور پہلی پوزیشن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی

پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما اور سوریا کمار یادیو کی بدستور تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے جبکہ محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی نئی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین3 درجے بہتری کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 21 ویں نمبرپر اور حارث رؤف 3 درجہ تنزلی کے بعد26 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے تحت انگلینڈ کے جو روٹ ایک مرتبہ پھر نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے۔ جو روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر جبکہ ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل 10 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

آئی سی سی رینکنگ، کرکٹ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ون

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ چیمپئنز ٹرافی کے میزبانی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیاآئی سی سی بورڈ میٹنگ چیمپئنز ٹرافی کے میزبانی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیاآئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کے بعد پاکستان نے مزید وقت کی درخواست کی اور چیمپئونس ٹرافی کے میزبانی کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی کرکٹ ویب سائٹچیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی کرکٹ ویب سائٹآئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان
مزید پڑھ »

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی اجلاس سے قبل محسن نقوی کی اہم ملاقاتیںچیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی اجلاس سے قبل محسن نقوی کی اہم ملاقاتیںدبئی میں چیئرمین پی سی بی، سی ای او آئی سی سی چیف ایلاڈائز اور دیگر حکام سے ملے، ذرائع
مزید پڑھ »

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کروانے کی یقین دہانی کروادیآئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کروانے کی یقین دہانی کروادیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کروانے کی یقین دہانی کروادی۔
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے نہ پاسکے، آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتویچیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے نہ پاسکے، آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتویچیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہونا تھا جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق چیزوں کو طے کرنا تھا
مزید پڑھ »

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کروانے کی یقین دہانی کروادی۔آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کروانے کی یقین دہانی کروادی۔آئی سی سی نے براڈکاسٹرز کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کروانے کی یقین دہانی کروادی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:55:57