آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور سہولتوں کا دورہ کیا۔
آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈز بورڈ میں گہری دلچسپی لی اور وہاں اپنی تصاویر بھی بنائیں۔ پی سی بی حکام اور تعمیراتی کمپنی کے ذمہ داران نے وفد کو جاری تزئین و آرائش کے حوالے سے کام اور اس کی رفتار سے آگاہ کیا۔ آئی سی سی وفد کے ارکان نے زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے سمیت میڈیا سینٹر میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ میڈیا گیلری کا بھی دورہ کیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں 19
فروری کو افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں طے ہے جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم ٹرافی کے تین میچز کی میزبانی کرے گا۔ اوینٹ سے قبل سہ فریقی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ اور 14 فروری کو ہونے والا فائنل بھی کراچی میں ہوگا
ICC Champions Trophy National Stadium Karachi Construction Facilities
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ،آئی سی سی کے وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہآئی سی سی کے دو رکنی وفد نے جمعرات کو نیشنل بنک اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا
مزید پڑھ »
چین کا کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے منصوبے کا اعلانچینی وفد نے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ اجلاس میں میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی 2025: کھلاڑیوں کے نام جمع کرنے کی تاریخآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک ٹیموں کو کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کے پاس جمع کرانے کی تاریخ 12 جنوری تک مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے 3 سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکانپی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی میں نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کب ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیامحسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا
مزید پڑھ »
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: محمد رضوان کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلانآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان واحد وکٹ کیپر ہوں گے۔
مزید پڑھ »