امید ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی ماہ ہو جائے گا: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اگر عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ نہ ہوا تو قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امید ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی ماہ ہو جائے گا، اگر اس میں تاخیر ہوئی تو قوم کو اعتماد میں لیں گے، اللہ نے اس ملک کو بڑے وسائل سے نوازا ہے، کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا 2018 میں آنے والی فسطائی حکومت نے تمام منصوبے ٹھپ کر دیے تھے، سی پیک کے تمام منصوبے ختم کر دیے گئے، گزشتہ حاکم کے پاس ایک ہی کام تھا کہ کس طرح اپوزيشن کو دیوار سے لگائے، اگر وہ محنت کرتا تو آج پاکستان کی معیشت کا یہ حال نہ ہوتا، ن لیگ نے جب اپریل 2022 میں اقتدار سنبھالا تو پچھلی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ چکی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا 9 مئی کا واقعہ کسی دشمن کی دشمنی سے کم نہیں تھا، جن لوگوں نے ایک شخص کے اکسانے پر اتنا بڑا فساد کیا یہ تو دشمن بھی پاکستان کے ساتھ نہ کر سکا، 9 مئی کے واقعات پر قانون اپنا راستہ لے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرا رہ جائے گا: شیخ رشیدسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پوری کردیںرواں ماہ ہونے کا یقین ہےوزیراعظم شہبازشریفوزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پوری کردیں،آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے زبانی یقین دہانی کرا دی،پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی
مزید پڑھ »
ePaper News Jun 10, 2023, لاہور, Page 1,ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات ہوگئی، تمام شرائط پوری، معاہدے میں رکاوٹ نہیں: وزیراعظم مزید تفصیلات ⬇️ Newspaper Nawaiwaqt News PMLNGovt MDIMF PMShehbaz Agreement pmln_org CMShehbaz
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے معاہدہ میں تاخیر کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں: خرم دستگیرگوجرانوالہ : (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ میں تاخیر کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قرار دے دیا۔
مزید پڑھ »
9 مئی کے ملزمان کو ایسی سزا ملے گی دوبارہ کوئی ایسی جرات نہیں کرے گا، وزیراعظم - ایکسپریس اردوتمام شرائط پوری کردیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہوجائے گا، شہباز شریف
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دیں، اب معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں: وزیر اعظملاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط خلوص نیت سے پوری کر دیں، اب معاہدہ میں کوئی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے سربراہ سے ایک گھنٹہ خود بات کی اور یقین دلایا، اگر آئی ایم ایف کے معاہدے میں تاخیر ہوئی تو قوم سے خطاب کروں گا۔
مزید پڑھ »