ایک مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔
آذر بائیجان کا مسافر بردار طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے جس میں سے 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔قازقستان طیارہ حادثہ: جہاز کے ملبے میں سے زخمیوں کو ریسکیو کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئیغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے طیارے کے اندر سے حادثے سے پہلے اور
بعد کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جو اب وائرل ہورہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں بیٹھا ایک مسافر اطمینان کے ساتھ کلمہ پڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔خبر ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، گروزنی میں دھند کے باعث طیارے کو اپنا رخ بھی موڑنا پڑا۔ بعد ازاں اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ آذربائیجان کے طیارے کو مبینہ طور پر روس یا چیچنیا نے غلطی سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا تاہم اس حوالے سے تاحال کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے
AIR CRASH AZERBAIJAN KAZAKHSTAN DEATHS INVESTIGATION
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہآذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھ »
آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہآذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »
برازیل کے سیاحتی شہر میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاکطیارہ گرنے کے بعد آگ لگی جس کے دھوئیں سے درجنوں شہری متاثر ہوئے اور اسپتال منتقل کیا گیا، حکام
مزید پڑھ »
آذربائیجان کے طیارے میں 67 مسافروں کو ہلاک ، 12 بچے گئےقازقستان کے اَکtau میں ایک آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارہ گر گیا جس میں 67 مسافروں اور 5 کrew شامل تھے۔
مزید پڑھ »
بھارتی جنرل بپن راوت کی موت؛ ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ سامنے آ گئیبھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ہیلی کاپٹر2021 میں پہاڑوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا
مزید پڑھ »
ہزاروں اسٹورز والی یورپ کی مشہور فیشن برانڈ کے بانی کھائی میں گر کر ہلاکازاق اینڈک کا شمار اسپین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا، انکی برانڈ کے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2800 اسٹورز تھے
مزید پڑھ »