جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے دورے میں وزیردفاع اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان سے علاقائی امن، دفاعی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور اس دوران انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف اور سعودی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کے لیے ولی عہد کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔Nov 05, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی ملاقاتآرمی چیف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا
مزید پڑھ »
معاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں: محمد اورنگزیبواشنگٹن میں وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف ڈائریکٹر صے گفتگو، سعودی ہم منصب اور سٹی بینک کے وفد سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور تعاون پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (FII) کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر اتفاق نہ ہوسکااسد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی وفد کی قائد جے یو آئی سے ملاقات، حکومت کی حالیہ قانون سازی پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »
امریکی وزیرخارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات؛ ایران پر جوابی حملے پر تبادلہ خیالامریکی وزیر خارجہ نے یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمے اور اس کے بعد کی منصوبہ بندی پر زور دیا ہے
مزید پڑھ »
وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیالوزیراعظم نے فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی
مزید پڑھ »