فیسٹیول کے آٹھویں روز سرائیکی ڈرامہ ’بے وَس‘ پیش کیا گیا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے 21روزہ ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کامیابی سے جاری ہے۔ ۔ ’بے وَس‘ کو اردو میں ’بے بس‘ کہا جاتا ہے۔
ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر ظہور ملک تھے۔ کاسٹ میں شانزے، شمیر راہی، ناصرہ نور، بشیر راہی، فرح خان، آزاد شیخ، شہزاد تھیم، الطاف روکھڑی، طارق فریدی، ظفر تھیم، زلفی کھوکھر، آفتاب ایاز، ملک اظہر، بھگوان داس، عشرت ملک اتے اور منظور ملک شامل تھے۔ ڈرامہ کی کہانی میں دو بے بس غریب خاندان اور ایک ظالم جاگیردار کو دکھایا گیا۔ جاگیردار مسلسل ان پر ظلم کرتا ہے، ان کی عزت سے بھی کھیلنے کی کوشش کرتا ہے مگر یہ غریب لوگ اس جاگیردار کے آگے بے بس ہوتے ہیں۔ ایسے میں میڈیا کے نمائندے ان کی آواز بنتے ہیں ً وہ غریب لوگوں کو سمجھاتے ہیں جب آپ لوگ اپنا کھاتے کماتے ہیں تو ان جاگیرداروں سے کیوں ڈرتے ہیں۔
حالات حاضرہ کے مطابق ان صحافیوں کو قتل کروا دیا جاتاہے۔ڈرامہ میں دکھایا گیا کہ ہمارے ملک میں کس طرح ایک کمزور انسان کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے اور جو ان کے حق اپنی آواز بلند کرتا ہے وہ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔Nov 15, 2024 03:01 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے منعقدہ عوامی تھیٹر فیسٹیول میں سرائیکی ڈرامہ ”بے وَس“ پیشڈرامہ میں دکھایا گیا کہ ہمارے ملک میں کس طرح ایک کمزور انسان کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے
مزید پڑھ »
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’عوامی تھیٹر فیسٹیول 2024‘ کا آغازافتتاحی تقریب میں متعدد معروف فنکاروں نے شرکت کی
مزید پڑھ »
آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں سندھی کھیل سالگرہ پیش کیا گیاآرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری فیسٹیول 2 نومبر تک جاری رہے گا
مزید پڑھ »
عالمی ثقافتی میلے کے 33 ویں روز تھیٹر پلے بوئنگ بوئنگ پیشفیسٹیول کے 34 ویں روز سوئیٹزرلینڈ کا تھیٹر گروپ کھیل ’شیم آن یو‘ میں اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دل جیتے گا
مزید پڑھ »
لاہور میں دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتیدستی انٹرنیشنل فیسٹیول میں امریکا سمیت کئی ممالک کے فنکار شریک، بھارتی ہدایت کار کی آمد بھی متوقع
مزید پڑھ »
عوامی تھیٹر فیسٹیول: مزاحیہ و اصلاحی ڈرامہ ’گڈی ہٹیلی‘ پیشڈرامہ کی کہانی بنیادی طور پر ان والدین کے لیے ایک سبق ہے جو اپنے بچوں کو لاوارث چھوڑ دیتے ہیں
مزید پڑھ »