ڈارون، آسٹریلیا میں، مگرمچھوں کی بڑھتی ہوئی تعداد حکومت کو پریشان کر رہی ہے. مگرمچھوں کی حفاظت کے اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.
آسٹریلوی شہر ڈارون کے ساحل پر صبح صادق کے وقت سورج کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں اور مگر مچھوں کو پکڑنے کے ذمہ دار حکومتی اہلکار کیلی ایون ہاتھ میں ایک پھندا پکڑے اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا مقام ہے جہاں آپ کی چھوٹی سی غلطی آپ کو موت کے منھ میں لے جا سکتی ہے اور یہ یہ کوئی آسان موت نہیں بلکہ اس کے بڑے بڑے جبڑے ہیں اور دانت ایسے کہ پلک جھپکتے ہی انسان کے دو ٹکڑے ہو جائیں۔ڈارون ہاربر پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کشتی کا انجن بھی بند کر دیا گیا، جس نے ایک عجیب سے خاموشی کو
جنم دیا لیکن یہاں ایک آواز اب بھی آ رہی ہے اور یہ آواز پانی میں ہلچل کی ہے۔ کیلی اس وقت ایک غصیلے مگرمچھ کے جبڑوں میں پھندا ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ مگرمچھوں کے سامنے آپ ایک فیصد خطرہ بھی مول نہیں لے سکتے۔‘ ہم اس وقت آسٹریلیا کی ناردن ٹیریٹری (این ٹی)، جہاں ایک اندازے کے مطابق کھارے پانی کے ایک لاکھ جنگلی مگرمچھ ہیں، میں موجود ہیں۔ اس علاقے سے زیادہ مگرمچھ دنیا کے کسی اور خطے میں نہیں پائے جاتے۔ ناردن ٹیریٹری کا دارالحکومت ڈارون ہے جو ایک چھوٹا سا شہر ہے لیکن اس کے اطراف میں متعدد ساحل اور سمندری جنگلات موجود ہیں۔ یہاں آ کر سب سے پہلی چیز جو آپ کو سمجھ آتی ہے وہ یہ ہے: جہاں پانی ہو گا وہیں مگرمچھ بھی ہوں گے۔ کھارے پانی کے مگرمچھ جنھیں مقامی لوگ ’سالٹیز‘ کے نام سے بھی پکارتے ہیں تقریباً 50 برس پہلے بالکل ناپید ہوگئے تھے۔ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد ان مگرمچھوں کی کھال کے کاروبار کے سبب ان کی تعداد صرف تین ہزار رہ گئی تھی لیکن پھر حکومت نے سنہ 1971 میں ان مگرمچھوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی اور ان کی تعداد ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگی۔ان مگرمچھوں کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھی ہے کہ اب آسٹریلوی حکومت نئی پریشانی کا شکار ہو گئی ہے: اتنے سارے مگرمچھوں کی موجودگی میں مقامی افراد کی حفاظت کیسے ممکن بنائی جائے
مگرمچھ، آسٹریلیا، ڈارون، حکومت، پریشانی، ناردن ٹی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جبیلس ریمارٹس ایڈیڈ ریمینس اور ریوینیوایک الیکٹرونک کمپنی جبیلس نے بدھ کو پہلے چھتر میں منافع اور آمدن کی تخمینہ جات کو عبور کیا، جو ڈیٹا سینٹر انفرسٹرکچر کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہوا۔
مزید پڑھ »
شدید دھند نے لاہور اور پنجاب کو گھیر لیالاہور اور پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے موڑوں کی بندش، دھند کی وجہ سے نگاہوں کی روشنی کم ہوئی ہے، اس میں سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے.
مزید پڑھ »
پاکستان میں سیاست کی بدعنوانی اور نفرت کی بڑھتی ہوئی موجپاکستان میں جاری بدترین اندازِ سیاست اور نفرت کی بڑھتی ہوئی موج کی وجہ سے عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے
مزید پڑھ »
کوہلی اور کونسٹاس کے درمیان کندھے کا ٹکربھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے نئے اوپنر سیم کونسٹاس کے درمیان ایک غیر معمولی ٹکر لگی جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں میں تڑپ ہوئی۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے جا رہی؟ نئی پیش رفت سامنے آگئییہ ممکنہ تبدیلی ون ڈے کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور شائقین میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے باعث کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
سلمان خان کی فلاپ فلم 'میری گولڈ' کی داستانسلمان خان کی 2007 کی فلم 'میری گولڈ' ایک بڑی ناکامی ثابت ہوئی جس کی وجہ سے ہدایتکار اور اداکارہ علی لارٹر کا بھی کیریئر ختم ہو گیا۔
مزید پڑھ »