آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News

پاکستان خبریں خبریں

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 82 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 36%
  • Publisher: 51%

الزامات ثابت ہونے تک آصف زرداری بےگناہ ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ Asifzardari IHC DawnNews

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں سماعت کے آغاز پر پمز ہسپتال کی جانب سے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا نیب نے رپورٹ دیکھ لی ہے۔ عدالت کو پیش کردہ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ آصف زرداری کے اسٹنٹ ڈالنے کے دوران انجیوپلاسٹی کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے اور جیل میں رہتے ہوئے ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔

تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں لیکن الزامات جب تک ثابت نہیں ہوتے آصف زرداری معصوم اور بے گناہ ہیں، لہٰذا انہیں ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض طبی بنیادوں پر ضمانت دی جارہی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا گیا کیا وہ ضمانت کی مخالفت کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اصول پہلے وضع ہو چکا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست میں قومی احتساب بیورو اور احتساب عدالت نمبر 2 کو فریق بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کو مزید بیماریاں بھی لاحق ہیں، لہٰذا ان کے علاج کے لیے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کی جائے۔آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور دیگر افراد جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرپشن اور پارک لین پرائیویٹ لمیٹڈ اور پارتھینن لمیٹڈ کے لیے مالی معاونت میں غبن کے الزمات کا سامنا کررہے ہیں۔جعلی اکاؤنٹس کیس کی بات کریں تو یہ 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے ہے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی...

آصف علی زرداری نے جے آئی ٹی کو بتایا تھا کہ 2008 سے وہ کسی کاروباری سرگرمی میں ملوث نہیں رہے اور صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے خود کو تمام کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں سے الگ کرلیا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Dawn_News /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگیآصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی
مزید پڑھ »

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور، رہائی کا حکم - ایکسپریس اردوآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور، رہائی کا حکم - ایکسپریس اردواسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی
مزید پڑھ »

آصف زرداری کی طبعیت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث بولنے میں مشکلاتآصف زرداری کی طبعیت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث بولنے میں مشکلات12:00 PM, 11 Dec, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز ہے۔
مزید پڑھ »

آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظورآصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظوراسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ آصف زرداری عارضہ قلب کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انھیں 24 گھنٹے طبی نگہداشت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 11:24:46