آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

پاکستان خبریں خبریں

آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 59%

آصف علی زرداری: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی ضمانت طبی بنیاد پر منظور کر دی

آصف زرداری کو جون میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد نیب نے گرفتار کیا تھا۔منی لانڈرنگ کیس سنہ 2015 میں پہلی دفعہ اُس وقت سامنے آیا جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔

ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے جو اے ون انٹرنیشل کے نام سے موجود تھا، مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقدمے کی ایف آئی آر میں آصف زرداری کا نام شامل نہیں ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کر دی۔نیب کا دعویٰ ہے کہ ادارے نے آصف زرداری اور بلاول کے خلاف انکوائری الزامات کی بنیاد پر شروع کی جن میں کہا گیا کہ پنجاب فورسٹ لینڈ کی زمین کو سی ڈی اے نے غیر قانونی طور پر پارک لین اسٹیٹ کو ٹرانسفر کیا۔ پارک لین اسٹیٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کراچی کی ایک ریئل سٹیٹ کمپنی ہے جو آصف...

اس کیس میں سابق صدر اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہوچکے ہیں۔ اس کمپنی کے بارے میں آصف زرداری کے وکیل کہتے ہیں کہ یہ کمپنی انھوں نے 31جولائی 1989 میں خریدی تھی۔ آصف زرداری کی طرف سے موجود وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بلاول کا اس کیس سے براہِ راست کوئی تعلق اس لیے نہیں بنتا کیونکہ جب یہ کمپنی وجود میں آئی تو اس وقت بلاول کی عمر ایک سال تھی۔

آصف زرداری کے وکیل نے بتایا کہ وہ کمپنی کے عہدے سے 2008 میں دستبردار ہوگئے تھے اور بلاول کا اس کمپنی کے روزمرہ معاملات سے نہ کوئی تعلق تھا اور نہ ہی اب ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آصف زرداری کی طبعیت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث بولنے میں مشکلاتآصف زرداری کی طبعیت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث بولنے میں مشکلات12:00 PM, 11 Dec, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز ہے۔
مزید پڑھ »

آصف علی زرداری کی طبعیت مزید بگڑنے لگی، دل کی دھڑکن تیزآصف علی زرداری کی طبعیت مزید بگڑنے لگی، دل کی دھڑکن تیز
مزید پڑھ »

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگیآصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی
مزید پڑھ »

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور، رہائی کا حکم - ایکسپریس اردوآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور، رہائی کا حکم - ایکسپریس اردواسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 11:10:52