آن لائن مالیاتی فراڈ میں دو ملزمان کو گرفتار

CRIME خبریں

آن لائن مالیاتی فراڈ میں دو ملزمان کو گرفتار
ONLINE FRAUDARRESTFIA
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 53%

راولپنڈی پولیس نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان نے شہریوں کو لاکھوں روپوں سے محروم کیا، متعدد آن لائن فراڈ کیے، ایک شہری کا ڈیٹا چرا کر 17 لاکھ روپے نکالے.

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے اہم رکن سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کی شناخت عادل نعمان اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عبد القادر منظم گینگ کا حصہ ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اور اس کا گروہ سپوفنگ کالز سافٹ ویئر کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتے تھے، ملزمان منظم طریقے سے خود کو مختلف اداروں کے نمائندے اور اہلکار ظاہر کر کے حساس ڈیٹا حاصل کرتے تھے، ملزمان خفیہ ڈیٹا حاصل کر کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے بھاری رقوم ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل بینکوں کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کی، گرفتار ملزم عادل نعمان آن لائن بینکنگ فراڈ میں ملوث پایا گیا، ملزم نے خفیہ معلومات کی رسائی حاصل کرتے ہوئے شہری کے اکاؤنٹ سے 17 لاکھ روپے غبن کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر موبائل بینکنگ ایپلی کیشن کے ذریعے شہری کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ONLINE FRAUD ARREST FIA RAWALPINDI CYBER CRIME

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتاریسوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتاریباٹا پور پولیس نے ایک ویڈیو میں ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

ایس ای سی پی کی جانب سے خواتین کی مالی برابری کی پالیسی متعارفایس ای سی پی کی جانب سے خواتین کی مالی برابری کی پالیسی متعارفاس اقدام کا مقصد خواتین کی مالیاتی شمولیت میں اضافہ اور مالیاتی نظام میں ان کے کردار کو مضبوط بنانا ہے
مزید پڑھ »

ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے دیگر 4 پولیس افسران اور اہلکاروں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 8 جنوری کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم جاری کیا
مزید پڑھ »

پشاور میں رواں سال 615 افراد قتل ہوئے، جرائم سے متعلق پولیس کی سالانہ رپورٹ جاریپشاور میں رواں سال 615 افراد قتل ہوئے، جرائم سے متعلق پولیس کی سالانہ رپورٹ جاریرواں سال شہر میں 615 افراد قتل ہوئے، قتل واقعات میں ایک ہزار 380 نامزد ملزمان میں سے 798 ملزمان گرفتار ہوئے: دستاویز
مزید پڑھ »

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیاانسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیاپولیس نے ان ملزمان کو دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دوں گا، اے ٹی سی جج کے ریمارکس
مزید پڑھ »

26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 57 ملزمان کی ایک بار پھر رہائی کا حکم26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 57 ملزمان کی ایک بار پھر رہائی کا حکمپرسوں کی طرح ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے، جج،ملزمان کو پرسوں رہا کردیا گیا مگر پولیس نے دوبارہ گرفتا کرلیا تھا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:00:41