فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر ملک کے مفاد کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور اتحادیوں کیساتھ مل کر ملک کو معاشی بحران اور دہشتگردی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اور اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آپس کی باتوں کو اچھی طرح ڈیل کرتے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، جن کے اپنے اپنے نظریات ہیں، جہاں ملک کا مفاد ہوتا ہے وہاں دونوں جماعتیں اپنے مفاد کو نہیں دیکھتیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر ملک کے مفاد کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں، اتحادیوں کیساتھ ملکر ملک کو
معاشی بحران اور دہشتگردی سے نکالنا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا ماضی میں 3 اڑانیں کریش ہوتے دیکھی ہیں، اُڑان پاکستان ملک کے مستقبل کا منصوبہ ہے جو سیاست سے بالاتر ہے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، ان کے تعاون سے حکومت میں یہ پروگرام چلا رہے ہیں، اڑان پاکستان کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا ملک کو ٹیکنالوجی کی معیشت پر ڈالنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کے مستقل کا دارو مدار ایکسپورٹ پر ہے، 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لیکر جانے میں 8 یا 15 سال لگیں گے، اڑان پاکستان کے تحت ہدف کو حاصل کرنےکیلئے صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، 2022 کے سیلاب کے بعد تباہی سے نکلنے میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے، اڑان پاکستان حکومت کا نہیں پاکستانی قوم کا منصوبہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا وزیر خزانہ این ایف سی کا اجلاس بلا رہے ہیں انہوں نے اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا پاکستان کو اس وقت غیر اعلانی جنگ کا سامنا ہے، سائبر اسپیس ایک نیا محاذ ہے، ہر ملک اپنے سائبر اسپیس کو محفوظ بنانےکیلئے اقدامات کر رہا ہے، آئی ٹی بزنس کا تحفظ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے بلا تعطل انٹرنیٹ فراہم کیا، 34 فیصد سافٹ وئیر ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا
POLITICS ECONOMY PAKISTAN ALLIANCE FEDERAL MINISTER
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروطحکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروط کر رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
مزید پڑھ »
شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ: عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات سے ملک کی چیلنجز حل ہوں گیشاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز اُسی وقت حل ہوں گے جب عمران خان اور آرمی چیف مل کر بیٹھیں گے۔
مزید پڑھ »
برطانوی وزیراعظم نے معاشی نشوونما کو ترجیح دینے کے لیے نگرانی تنظیموں کو ہدایت کیبرطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ملک کی نگرانی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ معاشی نشوونما کو ترجیح دیں اور ایک کمزور معیشت کو زندہ کرنے کے لیے رکاوٹوں کو ہٹا دیں۔
مزید پڑھ »
’جمیعت علمائے اسلام تحریک انصاف کی سول نافرمانی تحریک سے اتفاق نہیں کرتی‘تحریک انصاف سے مل کر تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اگر پی ٹی آئی والے اکٹھے تحریک چلانے کیلئے آئے تو دیکھیں گے: حافظ حمد اللہ
مزید پڑھ »
سودانی حکومت نے بھوک کی رپورٹ مسترد کر دیسودانی حکومت نے اقوام متحدہ کی حمایت سے تیار کردہ ایک رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس نے جنگ سے تباہ شدہ ملک میں بھوک کی پھیلنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »
افغانستان کو بارہا کہا ٹی ٹی پی وہاں سے آپریٹ کریگی تو یہ قبول نہیں، دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں: وزیراعظمافغانستان سے دہشتگرد پاکستان میں حملے کر رہے ہیں، افغان حکومت کیساتھ دہشتگردی کے خلاف ٹھوس حکمت علی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: شہباز شریف
مزید پڑھ »