اجمل وزیر کا کورونا سے ڈاکٹر کے انتقال پراظہار افسوس تفصیلات جانئے: DailyJang
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر انتقال کر گئے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے۔پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 785 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجودہ حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کو کورونا سے تحفظ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر جاوید اقبال میں ایک ہفتہ قبل کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد پروفیسر محمد جاوید کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج انتقال کرگئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اقوام متحدہ کے اہم فورمز پر وزیر اعظم کی تجاویز کا زبردست خیر مقدمکرونا وائرس کے ہول ناک نتائج کے باعث تباہی کے بھنور میں پھنسی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے اہم فورمز پر وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آج مساجد میں نماز جمعہ اور تراویح کے اجتماعات نہیں ہوں گے - BBC Urduپاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا سے 224 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں جمعے کو مساجد میں نماز جمعہ اور تراویح کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھ »
مئی کے وسط سے ہمارا مشکل وقت شروع ہوگا، وزیر اعظم - ایکسپریس اردوہمیں موقع مل گیا ہے کہ بجلی اور گیس کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی، عمران خان کی احساس ٹیلی تھون میں گفتگو
مزید پڑھ »