احسن اقبال نے وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی اعداد وشمار ٹھیک کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم اٹھارہ نہیں تقریبا پانچ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہے
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی اعداد وشمار ٹھیک کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم اٹھارہ نہیں تقریبا پانچ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔ سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ تقریباً پانچ ارب ڈالر ہے۔ قرضوں کی ادائیگی کی مدت بیس سے پچیس سال اور شرح سود اوسطاً دو فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں۔ بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کیلئے خصوصی رعایت ہے۔
گزشتہ روز اسد عمر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے لیے چین نے پاکستان کو 18 ارب ڈالر قرضہ دیا ہے۔ اسد عمر کو حال ہی میں وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے دور میں وزیر منصوبہ بندی کے عہدے پر فائز تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایلس ویلز کے پاک چین اقتصادی راہداری پر خدشات درست نہیں: اسد عمر
مزید پڑھ »
چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں: اسد عمرچین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں: اسد عمر AsadUmar PressConference Pakistan China pid_gov MoIB_Official Asad_Umar PTIofficial
مزید پڑھ »
ہم چاہتے ہیں پوری دنیا سےسرمایہ کاری پاکستان میں آئے، اسد عمرکراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پوری دنیا سےسرمایہ کاری پاکستان میں آئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرونی قرض
مزید پڑھ »
سی پیک کا قرضہ مجموعی قرضے کا صرف 7 فیصد ہے، اسد عمر - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
بیرونی قرضوں کی وجہ سے معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے، اسد عمروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گردشی قرضے ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں، بیرونی قرضوں کی وجہ سے معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے
مزید پڑھ »
چین سے دوستی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، اسد عمرچین سے دوستی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، اسد عمر تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »