بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، یہاں فوج یا بلوچستان کی بات کریں تو ایجنسیاں آ کر پکڑ کر لے جاتی ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ادارے اور اداروں کے بڑے اپنی ایکسٹینشن کی فکر میں ہیں، فوج اور سپریم کورٹ کے اندر ایکسٹینشن کا عمل غلط ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانی ہے تو نظام کو تبدیل کریں، پارلیمنٹ کو سپریم بنانا ہوگا، یہاں بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، یہاں فوج یا بلوچستان کی بات کریں تو ایجنسیاں آ کر پکڑ کر لے جاتی ہیں۔ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرکے مکے مارے گئے، آئیں اس ایوان کو بند کردیتے ہيں، عمر ایوب
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےکہا کہ ہمارے آئین میں لکھا ہےکہ فوج اور عدلیہ پر تنقید نہیں کرسکتے۔ مولانا فضل الرحمان بولے اصلاح کے لیے تو بات کر سکتے ہیں؟ اصلاحات کی تجاویز اس ایوان سے مل کر مشترکہ طور پر جانی چاہئیں۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جرنیل ہمارے سر آنکھوں پر ہیں لیکن اگر ایوان سے لوگوں کو اُٹھانے آئیں گے تو اس کی اجازت نہیں دیں گے، واقعے پربہتر ہوتا کہ پارلیمنٹ کو احتجاجاً تین دن کے لیے بند کردیا جاتا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز میں فضل الرحمان سے مدد اور حمایت طلب کر لیایک ہفتے میں مولانا فضل الرحمان سے دو بڑی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کا مقصد مولانا فضل الرحمان کی ناراضی دور کرنا اور انہیں منانا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
صدر زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات، ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورتصدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا، وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا کل یوم تشکر منانےکا اعلاندنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کےخلاف سازش نہیں کرسکتی، مولانا فضل الرحمان
مزید پڑھ »
گورنر کے پی نے فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیاپی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کا مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی
مزید پڑھ »
مولانا کی ہمیں ضرورت نہیں، بھائی سینیٹر بنے گا یا انکا داماد یا سمدھی گورنر بنے گا: بیرسٹر سیفتاریخی لحاظ سے دیکھا جائے تو فضل الرحمان کسی کے ساتھ نہیں اپنے ساتھ ہوتے ہیں، وہ وہیں کھڑے ہوں گے جہاں اپنا فائدہ نظر آتا ہوگا: ترجمان کے پی حکومت
مزید پڑھ »
علی امین سیاسی کے علاوہ کوئی اور عزائم لیکر پنجاب آئیں گے توپوری قوت سے جواب دیں گے: خواجہ آصفمولانا فضل الرحمان کو اب کوئی رنجش یا ناراضی نہیں ہے، ایک دو روز میں آپ اس متعلق مثبت نتائج دیکھیں گے: وزیر دفاع
مزید پڑھ »