جاں بحق افراد میں 8 بچے شامل ہیں، اردنی حکام
مغربی اردن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ الکرامہ کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا جہاں صبح سویرے ٹین کی چادروں سے بنے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے تیزی سے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔ آتش زدگی سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 8 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اس گھر میں دو پاکستانی خاندان رہائش پذیر تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بعض افراد کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اردن میں روزگار کے لیے 8 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے بہت سے لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گوجرانوالہ: سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 2 بچیاں جاں بحق
مزید پڑھ »
کوٹ ادو، تونسہ بیراج کے قریب 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں ٹکراگئیں، خواتین اوربچے سمیت5افراد جاں بحقمظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ ادومیں ہیڈتونسہ بیراج کے قریب 2ٹریکٹر ٹرالیاں آپس میں
مزید پڑھ »
مظفرگڑھ میں2ٹریکٹر ٹرالیوں میں تصادم ، بچے سمیت 5خواتین جاں بحقتازہ ترین۔۔۔۔۔حادثہ کہاں پیش آیا؟ تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
مزید پڑھ »
کراچی، مختلف واقعات میں 3 جاں بحق، 2 زخمیکراچی، مختلف واقعات میں 3 جاں بحق، 2 زخمی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »