کراچی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
طارق منصور ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون میں نائب وزیر اعظم کی پوسٹ کا ذکر نہیں ہے لہٰذا اسحاق ڈار کی تقرری غیر قانونی ہے۔عدالت نے درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی اور جمعے کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ 2 رکنی بینچ کے ساتھ سماعت کریں گے۔
چند روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری سامنے آئی۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا جو فوری نافذ العمل ہوا۔پرویز الٰہی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں تاہم آئین میں یہ عہدہ موجود نہیں ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون قیصر امام کا کہنا تھا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کی تعیناتی کی کوئی شق نہیں، یہ عہدہ آئین کے مطابق نہیں ہے لہٰذا عہدے کیلیے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کا نائب وزیر اعظم کا نوٹیفکیشن بھی آئینی و قانونی نہیں تھا اور اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس اختیار ہی نہ ہو ایسا عہدہ بنانا غیر آئینی ہے، یہ کر کے آئین و قانون سمیت پورے سسٹم کا تماشہ بنایا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی پی کے یوسف رضا گیلانی اور (ن) لیگ کے سردار سیدال بلا مقابلہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخبسینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دیں
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیاکابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھ »
اسحاق ڈار: شہباز شریف نے وزیر خارجہ کو نائب وزیرِ اعظم کا ’نمائشی عہدہ‘ کیوں دیا؟اگرچہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیر اعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ملتا تاہم پارلیمانی سیاست کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ماضی میں بھی مثال موجود ہے۔ ادھر کچھ مبصرین کی رائے ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا...
مزید پڑھ »
ڈپٹی وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گےڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 15 ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھ »
اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلیے سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئےوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد کا استقبال کیا
مزید پڑھ »
انٹونی بلنکن نے اسحاق ڈار سے بات چیت میں مضبوط شراکت داری کاانٹونی بلنکن نے اسحاق ڈار سے بات چیت میں مضبوط شراکت داری کا
مزید پڑھ »