اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کل شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی اسحاق ڈارکی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔شیرافضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں،وزیراعظم کی منظوری سے اسحاق ڈارکی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے آئین پاکستان نا واقف ہے۔شیر افضل مروت کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ...
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جو کابینہ ڈویژن کو ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے، عوام کے خرچ پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطا کیے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایک شخص جو غیرقانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مراعات حاصل نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔شدید گرمی: ماہرین کا شہریوں کو صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے ...کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب کر لئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 28اپریل کو...
مزید پڑھ »
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری عدالت میں چیلنجکراچی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مزید پڑھ »
ڈپٹی وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گےڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 15 ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھ »
کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخکرغزستان کے وزیر خارجہ نے درخواست کی کہ ہم پر یقین رکھیں کہ حالات معمول پر ہیں، اسحاق ڈار
مزید پڑھ »
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملہ، اسحاق ڈار اور امیر مقام بشکیک روانہکرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھ »