پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اعلان ہے کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا اور پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے اور عمران خان پر بنائے گئے دو سو سے زائد کیسسز کو سخت تنقید کی۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو فارم 47 کی پیداوار قرار دیا اور مذاکراتی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر مذاکرات کی تعطل کا شکار ہونے کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، یہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں، ملٹری ٹرائل کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، فل کورٹ اس کیس کو دیکھ رہی ہے، ملٹری کورٹ کے زریعے ہمارے کارکنان کو سزا دی گئی، عوام کا ملٹری ٹرائل کیسے ہو سکتا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے
حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ انصاف ملے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پر دو سو سے زائد کیسسز بنائے گے ہیں، ہمارے آئینی اور قانون حقوق کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں ہم نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم نے مذاکراتی اجلاس میں مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے مگر تاحال ملاقات نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چئیرمین سے ملاقات کیے بغیر کیسے ہم آگے بڑھ سکتے ہے، عمران خان سے ملاقات نہیں کروانے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، عمران خان اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھول کر آگے بڑھ چکے ہیں
MILITARY TRIAL SUPREME COURT ASAD QAISER IMRAN KHAN PTI
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسد قیصر کا احتجاج: ملٹری ٹرائل بڑا ظلم ہوگااسد قیصر نے ملٹری ٹرائل کے کیس پر اپنی شدید نگرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 200 سے زائد کیسسز بنائے گئے ہیں اور ان کے آئینی اور قانون کے حقوق مجروح ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل: آرمڈ فورسز میں نہ ہونیوالا فرد فورسز کے ڈسپلن کے نیچے کیسے آسکتا ہے؟ سپریم کورٹاگر صدرہاؤس پرحملہ ہو تو ملزم کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگا مگر آرمی املاک پر حملہ ہو تو ٹرائل ملٹری کورٹس میں؟ جسٹس جمال کا حکومتی وکیل سے سوال
مزید پڑھ »
فیض حمید اور عمران خان کی پارٹنرشپ 9 مئی میں چلی اور بعد تک چلتی رہی ثبوت موجود ہیں، خواجہ آصفعمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق فیصلہ قانون کرے گا، عمران خان کے دور میں کئی لوگوں کا ملٹری ٹرائل ہوا
مزید پڑھ »
اسد قیصر: سپریم کورٹ کا سویلینز کیسز ملٹری کورٹ میں جانے کی اجازت افسوس ناکپی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سپریم کورٹ کے سویلینز کے کیسز کو ملٹری کورٹ میں جانے کی اجازت کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹیرینز پر دہشت گردی، قتل اور غداری کے مقدمات کو انتقامی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹس سے کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں کے خلاف اپیل کا فیصلہسویلینز کا ملٹری ٹرائل غیر قانونی ہے، رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف من گھڑت مقدمات قائم کیے گئے ہیں، علی زمان ایڈووکیٹ
مزید پڑھ »
ممکن ہے عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو،رانا ثناء کا عندیہبانی پی ٹی آئی کی تقاریر نے ملک میں معاشی افراتفری اور 9 مئی کے فسادات کو جنم دیا تھا
مزید پڑھ »