اگر صدرہاؤس پرحملہ ہو تو ملزم کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگا مگر آرمی املاک پر حملہ ہو تو ٹرائل ملٹری کورٹس میں؟ جسٹس جمال کا حکومتی وکیل سے سوال
سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل: آرمڈ فورسز میں نہ ہونیوالا فرد فورسز کے ڈسپلن کے نیچے کیسے آسکتا ہے؟ سپریم کورٹ
اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ملٹری کورٹس کا پورا کیس آرٹیکل 8 کے گرد گھومتا ہے، آرمڈ فورسز میں نہ ہونے والا فرد آرمڈ فورسز کے ڈسپلن کے نیچے کیسے آسکتا ہے؟ اس موقع پر خواجہ حارث نے کہا کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ڈسپلن کا اطلاق ہوگا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست پر سماعت کی
خواجہ حارث نے کہا کہ مخصوص حالات میں سویلین پر بھی آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے، عدالت کے پاس آرمی ایکٹ دفعات کو کالعدم کرنے کا اختیار نہیں، اس پر جسٹس جمال نے کہا کہ اس طرح تو اگر کوئی اکسانے کا سوچے تو آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا، کیا آرمی ایکٹ نے آئین کے آرٹیکل8کا سیکشن 1 غیرمؤثرنہیں کردیا؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ملٹری ٹرائل میں بھی فیئر ٹرائل کا آرٹیکل 10 اے موجود ہوتا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ملٹری کورٹس کے زیر حراست افراد کی ایف آئی آر کی نقول نہیں دی گئیں، کیا ملٹری کورٹ ٹرائل میں وکیل کی اجازت ہوتی ہے؟ کیا ملٹری کورٹ میں ملزم کو تمام مواد فراہم کیا جاتا ہے؟ اس پر خواجہ حارث نے جواب دیا جی ملٹری کورٹ میں ملزم کو وکیل اور تمام متعلقہ مواد فراہم کیا جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فیض حمید اور عمران خان کی پارٹنرشپ 9 مئی میں چلی اور بعد تک چلتی رہی ثبوت موجود ہیں، خواجہ آصفعمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق فیصلہ قانون کرے گا، عمران خان کے دور میں کئی لوگوں کا ملٹری ٹرائل ہوا
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے انویسٹمنٹ کی رقم کو درخواست گزار کو واپس دے چکی ہےاسلام آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے مسئلے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست گزار کی انویسٹمنٹ کی رقم درخواست گزار کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
شام: باغیوں نے ایک اور اہم شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا، دمشق سے 100 کلومیٹر دور پہنچ گئےمختلف شہروں پر باغیوں کے کنٹرول کے بعد شام میں موجود ایرانی اور روسی فورسز نے انخلاء شروع کردیا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
مزید پڑھ »
بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں سے معاہدوں کیخلاف درخواست، اٹارنی جنرل کونوٹس جاری100 میں سے ایک معاہدے کے لیے بھی بڈنگ نہیں ہوئی، درخواست گزار کا سپریم کورٹ میں موقف
مزید پڑھ »
اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان میں فضائی حملے کیےاسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »
عالمی کوششیں غزہ اور جنوبی لبنان کی جنگ روکنے کے لیے کامیاب نہیں رہیںاسرائیلی فورسز غزہ اور جنوبی لبنان میں بھی مسلسل کارروائیاں جاری رکھتی ہیں، جس کے نتیجے میں سب سے زیادہ غزہ میں نقصان پیدا ہوا ہے۔
مزید پڑھ »