100 میں سے ایک معاہدے کے لیے بھی بڈنگ نہیں ہوئی، درخواست گزار کا سپریم کورٹ میں موقف
سپریم کورٹ نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں سے حکومتی معاہدوں کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردئیے۔
سپریم کورٹ میں بجلی فراہمی کمپنی کے ساتھ حکومتی معاہدوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ہر رجسڑار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردئیے۔ وکیل فیصل نقوی نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی فراہمی بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ ہم نے عدالت کے سامنے کرپشن اور بڈنگ دونوں ایشوز رکھے ہیں۔ 100 میں سے ایک معاہدے کے لیے بھی بڈنگ نہیں ہوئی۔سال 1994 سے معاہدے ہورہے ہیں اور دہرائے جا رہے ہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دئیے کہ بالکل بجلی کی فراہمی بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ عوامی مفاد کا مقدمہ ہے ہم مداخلت کرسکتے ہیں۔ مستقبل کیلئے ہدایات بھی دی جاسکتی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا ہم معاہدوں کو ختم کرسکتے ہیں۔ہم حکومتی معاہدوں میں کیا مداخلت کرسکتے ہیں؟ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اب معاملات ٹریک پر آ رہے ہیں۔ معاہدوں کے معاملات پر کچھ پیشرفت بھی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ 5 اگست کو ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ کیا آپ ٹاسک فورس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔Nov 30, 2024 10:16 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیےکراچی کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیے، محمد کالونی اتحاد ٹاؤن کی بجلی منقطع کرنے کی درخواست سماعت ہوئی۔
مزید پڑھ »
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدینآئینی بینچ کا اٹارنی جنرل کو آڈیوز لیک کمیشن پر حکومت سے ہدایت لے کر آگاہ کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کی تعیناتی کیخلاف درخواست، وفاق کو نوٹس جاریاسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین واپڈا کو کام سے روکنے کی درخواستوں پربھی 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا
مزید پڑھ »
چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے پاکستان کیلیے امکانات روشنمعاون پالیسی کے ذریعے پاکستان بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکلیں اور کاریں ایکسپورٹ کرنے کا مرکز بن سکتا ہے
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ: ججز نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلیعدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنےاور دیگرکیسزکی سماعت سے معذرت کرلی
مزید پڑھ »
آسٹریلیا: کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیشمجوزہ قانون میں خلاف ورزی کرنے والی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں پر لاکھوں ڈالرز کے جرمانے عائد کرنے کی بات بھی کی گئی ہے
مزید پڑھ »