'اسرائیل ملوث ہوا تو اسے اس کے برابر ہی قیمت ادا کرنا پڑے گی' بیروت سانحے کے بعد حزب اللہ نے دوٹوک اعلان کردیا
عرب خبر رساں ادارے کےمطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم بیروت دھماکوں کی تحقیقات کے نتیجے کا انتظار کرے گی اور اگر اس تخریب کاری میں اسرائیل ملوث ہوا تو اسے اس کے برابر ہی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نےکہا کہ بیروت دھماکوں سے متعلق دو نظریات زیر تفتیش ہیں کہ یہ ایک حادثہ ہے یا امیونیم نائٹریٹ کو وجہ بنا کر تخریب کاری کی گئی ہے۔
حسن نصر اللہ نے مطالبہ کیا کہ لبنان میں روایتی سیاسی جماعتوں کے ذریعے نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔واضح ہے کہ 4 اگست کو بیروت کے ساحلی پورٹ پر ہونے والے خوفناک دھماکوں میں 172 افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے جب کہ اسرائیل نے ان دھماکوں میں ملوث ہونے سے مکمل لاتعلق کا اعلان کیا ہے۔ بیروت دھماکوں کے بعد لبنانی وزیراعظم نے اسے غفلت اور کرپشن قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا اور ان کی پوری کابینہ بھی مستعفی ہوچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بیروت دھماکوں سے متاثرہ 60 تاریخی عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہبیروت دھماکوں سے متاثرہ 60 تاریخی عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ BeirutExplosions BeirutBlasts Beirut UNICEF Report HistoricBuildings Collapse UNICBeirut UNICEF UN UNICEFLebanon
مزید پڑھ »
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ - BBC News اردوصدر ٹرمپ، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور ابو اظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی پیش رفت مشرق وسطی میں امن کے قیام میں مدد دے گی۔
مزید پڑھ »
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ،ڈونلڈٹرمپ کی مبارکباداسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ،ڈونلڈٹرمپ کی مبارکباد realDonaldTrump pid_gov Israel
مزید پڑھ »