مناسب منصوبہ بندی کے بغیر اسرائیل کے رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے: امریکی ترجمان جان کربی
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر اسرائیل کے رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔جان کربی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ رفح آپریشن سے متعلق اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، غزہ میں عارضی جنگ بندی وزیر خارجہ کا ٹاپ ایجنڈا ہے، کم ازکم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب رفح پر اسرائیل نے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 13 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں تین گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا جس میں کم از کم 13 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے بعد لاکھوں بے گھر فلسطینی رفح میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ رفح پر تازہ حملہ مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات کے نئے دور کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں: شیر افضل
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جی 7 ممالک کی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیخطے اوربین الاقوامی امن کی تباہی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے، رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا: جی سیون اجلاس کا اعلامیہ
مزید پڑھ »
امریکا کو اہم پیغام پہنچا دیا، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا: ایرانایران اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کو بھی جوابدہ ٹھہرائے گا، صدر ابراہیم رئیسی
مزید پڑھ »
اسرائیل کا ایران میں ’میزائل حملہ‘: اصفہان میں اس حملے کے بارے میں ہمیں اب تک کیا معلوم ہے؟امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جمعے کی رات ایران پر میزائل داغے جو دونوں ممالک کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے بعد جوابی حملہ معلوم ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستانامریکا کی جانب سے فلسطینی رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفترخارجہ
مزید پڑھ »
اسرائیل نے غلط اندازہ لگایا، ایران سے اتنے بڑے ردعمل کی توقع نہ تھی: رپورٹاسرائیل نے ایرانی ہدف پر حملے سے چند لمحے قبل واشنگٹن کو ایران کی جانب سے کم درجے کی اطلاع دی تھی: امریکی میڈیا
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ؛ اسرائیل کواسلحے کی فروخت پرپابندی کی پاکستانی قرارداد پربحث آج ہوگیقرارداد میں اسرائیل سے غزہ پر حملے اور محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
مزید پڑھ »