اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے یونی فِل کے سپاہیوں کا تعلق سری لنکا سے ہے، عرب میڈیا
بیروت: اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونی فِل کی چوکی کو دوبارہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
آج صبح ہونے والے ایک حملے میں اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان، اسرائیل سرحد پر قائم اقوام متحدہ کی امن فوج کے واچ ٹاور کو نشانہ بنایا جس سے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امن فوج کے 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ واچ ٹاور کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ روز یونی فِل اہلکاروں پر حملوں سے متعلق اپنے ردعمل میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ حزب اللہ عام آبادیوں اور امن فوج کے اڈے کے قریبی جگہوں سے حملے کررہی ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے فائرنگ اور حملہ کرنے سے قبل یونی فِل کو آگاہ کیا گیا تھا اور ہدایت دی گئی تھی کہ وہ محفوظ مقام پر رہیں۔
دوسری جانب اسرائیل حملوں کے بعد امن فوج میں شامل ممالک کی جانب سے شدید ردعمل آرہا ہے اور انڈونیشیا، اٹلی، فرانس اور اسپین کی جانب سے اسرائیلی عمل کی مذمت کی گئی جب کہ امریکا نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئرلینڈ نے لبنانی بارڈر سے اپنا فوجی امن مشن واپس بلانے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردیآئرلینڈ کا امن مشن دستہ اسرائیل لبنان بارڈر پر جس پوسٹ پر تعینات ہے وہاں سرحدی دراندازی کا مشاہدہ اور اسے رپورٹ کرنا اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے
مزید پڑھ »
ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر میزائل لانچ کے وقت کی ویڈیو جاری کردییہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے: ایرانی پاسداران انقلاب
مزید پڑھ »
ایران کی عسکری صلاحیت کو اسرائیل اور امریکا سنجیدگی سے لیں؛ سی آئی اےاسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ ایران کی بھرپور عسکری صلاحیت کا مظاہرہ تھا، سی آئی اے
مزید پڑھ »
غزہ کی صورت حال خوفناک ہے، عالمی طاقتیں جنگ بندی میں کردار ادا کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں انتونیو گوتریس کا خطاب
مزید پڑھ »
غزہ میں کوئی بھی فریق جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا، انتونیوگوتریسیہ جنگ اب لبنان تک وسیع ہو رہی ہے۔ جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
مزید پڑھ »
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری؛ سینئر حزب اللہ کمانڈرابراہیم قبیسی شہیدلبنان پر اسرائیل کے حملوں میں شہید افراد کی تعداد 570 ہوگئی
مزید پڑھ »