جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی فون پر پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے کو میزائل داغنے کا حکم دے رہے ہیں۔بعد ازاں جنرل سلامی فون پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایران کی جانب سے حملے کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے بھی کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے: ایرانی پاسداران انقلابحزب اللہ نے اسرائیل کی لبنان میں گھسنے کی پہلی کوشش ناکام بنادی، 2 اسرائیل فوجی ہلاک اور 18...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰاسرائیل کے بیروت پر حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر میزائل لانچ کے وقت کی ویڈیو جاری کردییہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے: ایرانی پاسداران انقلاب
مزید پڑھ »
ایران کے حملے کے وقت ڈرے سہمے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آگئیگزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے
مزید پڑھ »
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے اسرائیل پر حملے کے بعد اہم بیان جاری کر دیااسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیل کے حزب اللہ ہیڈکوارٹر سمیت لبنان پر تابڑ توڑ حملے، امریکی صدر کا بیروت حملوں سے اظہار لاتعلقیاسرائیل نے بیروت کے علاقے داہیہ میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ اور انکے نائب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے
مزید پڑھ »
ایرانی حملہ سے متعلق اسرائیل میں خوف;امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھ »