اسرائیل نے گذشتہ برس اکتوبر میں حماس کی زمینی کارروائی اور اس کے بعد غزہ میں اسرائیلی دراندازی کے بعد سے وہاں حماس، لبنان سے حزب اللہ اور یمن سے حوثی باغیوں کے میزائل اور راکٹ حملوں کا سامنا کیا ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تمام میزائل دفاعی نظام استعمال کیے...
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کی رات اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے ہیں اور یہ ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔
ڈیوڈز سلنگ کا مقصد طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں، کروز میزائلوں اور درمیانے فاصلے یا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو 300 کلومیٹر تک کے فاصلے پر تباہ کرنا ہے۔ آئرن ڈوم ریڈار کی مدد سے حملہ آور راکٹوں کی نشاندہی کرتا ہے اور حساب لگاتا ہے کہ ان میں سے کون سے آبادی والے علاقوں پر گرنے کے امکانات ہیں۔ پھر یہ نظام صرف انھی راکٹوں کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل داغتا ہے جبکہ باقی راکٹوں کو کھلے غیرآباد علاقوں میں گرنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
اکتوبر 2023 سے، آئرن ڈوم میزائلوں نے غزہ سے حماس اور دیگر عسکریت پسند گروپوں اور جنوبی لبنان سے حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے ہزاروں راکٹوں کو روکا ہے۔ اسے ستمبر 2024 میں حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی ساختہ القدر 1 میزائل تھا جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور 700 سے 1000 کلوگرام کے درمیان بارودی مواد لے جا سکتا ہے۔
ایرو 2 کو مختصر فاصلے اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جب وہ زمین سے تقریباً 50 کلومیٹر اوپر پرواز کر رہے ہوں۔ مبینہ طور پر ایرو 2 کو 2017 میں پہلی بار شام کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو مار گرانے کے لیے جنگ میں استعمال کیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی عہدے دار: ایران اسرائیل پر بالیستی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہےوائٹ ہاؤس کے ایک حکیم نے دعوی کیا کہ امریکہ کے پاس اس بات کی شواہد ہیں کہ ایران اسرائیل پر بالیستی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ متعدد نیوز آؤٹلیٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اسرائیل کو اس ممکنہ حملے سے تحفظ کے لیے مدد بھی دے رہے ہیں۔ ایک اسرائیلی فوجی سائنس گفتگو نے کہا کہ اب تک ایران سے کوئی فضائی خطرہ نہیں ملا ہے اور یقین دہانی پہنچایا کہ اسرائیل کی فضائی دفاعی سسٹم مکمل طور پر تیار ہے۔ اس نے زور دیا کہ اسرائیل پر کسی بھی ایرانی حملے کے نتائج ہونگے۔
مزید پڑھ »
امریکہ نے بللِسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندی عائد کیامریکہ نے بللِسٹک میزائلوں اور کنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 اداروں اور ایک فرد پر پابندی عائد کی ہیں۔
مزید پڑھ »
امریکا کی بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندیوں کا معاملہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعملبیلسٹک میزائلوں اور کنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 اداروں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کی ہیں: امریکا
مزید پڑھ »
بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰاسرائیل کے بیروت پر حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تیاریاںوفاقی حکومت کاحجم اوراخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے جس میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں
مزید پڑھ »
اسرائیل کے حزب اللہ ہیڈکوارٹر سمیت لبنان پر تابڑ توڑ حملے، امریکی صدر کا بیروت حملوں سے اظہار لاتعلقیاسرائیل نے بیروت کے علاقے داہیہ میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ اور انکے نائب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے
مزید پڑھ »