اسلام میں عورتوں کے لیے تعلیم کا حق ایک اہم حق ہے اور تاریخ میں مسلم خواتین علما کی خدمات کا ثبوت ہے۔
اسلام کے عورتوں کے دیے گئے حقوق میں سے سب سے بڑا حق ’’تعلیم‘‘ کا ہے۔ اسلام میں مرد و عورت کے سیکھنے اور سکھانے کے یکساں حقوق و فرائض ہیں۔ کلام الٰہی کا آغاز ہی ’’اقراء‘‘ سے ہوتا ہے۔ رسول اللہ کو علم حاصل کرنے کی دعا فرمائی گئی، پھر فرمان نبویؐ کے مطابق ’’جو شخص علم حاصل کرنے کےلیے کوئی راستہ اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کےلیے جنت کا راستہ آسان کردیتا ہے‘‘۔ (ترمذی 2646) کے تحت اسلام علم حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض کردیا گیا۔ تعلیم عورت کو باشعور ہونے کے ساتھ ساتھ بااختیار بھی بناتی ہے۔
اسلامی تاریخ کی پوری چودہ سو سالہ تاریخ ان مسلم خواتین علما سے بھری پڑی ہے۔ جو نہ صرف عورتوں کو بلکہ مردوں کو بھی علم سکھا رہی تھیں۔ کیمبرج اسلامک کالج کی ایک تحقیق کے مطابق پیغمبر اسلام سے لے کر آج تک 9000 سے بھی زائد خواتین اسکالرز کی سوانح حیات ملتی ہیں جنہوں نے دین کے مختلف شعبوں میں گرانقدر اضافہ کیا ہے۔ ابتدائے اسلام میں پانچ خواتین اُم کلثومؓ، عائشہ بنت سعدؓ، مریم بنت مقدادؓ، شفا بنت عبد اللہؓ، عائشہ بنت ابی ابکرؓ پڑھی لکھی تھیں۔ حضرت ابوبکر کی بیٹی اور پیغمبر اسلام کی اہلیہ حضرت عائشہؓ نے بنی نوع انسان کےلیے دو ہزار دو سو دس احادیث پیش کیں۔ حضرت عائشہؓ حدیث اور فقہ کی عالم، ایک معلم، خطیب اور قرآن کی ایک عظیم ترجمان بھی تھیں۔ ان کے زمانے کی عورتیں ہمیشہ اپنے سوالات لے کر ان کے پاس جاتی تھیں۔ وہ اچھی یادداشت کی حامل ذہین شخصیت تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ عائشہؓ کا دماغ تیز تھا اور ان کا فیصلہ بہت اچھا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد وہ پڑھاتی رہیں اور ان کی 200 سے زائد طالبات تھیں۔ اس وقت مدینہ میں بہت سے مرد موجود ہونے کے باوجود دوسرے مرد صحابہ بھی ان سے سیکھنے جاتے۔ وہ اولین ماہر اسلام تھیں۔ اُم المؤمنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی فقاہت کی وجہ سے صحابہ کرامؓ کےلیے مرجع کی حیثیت رکھتی تھیں
ISLAM EDUCATION WOMEN HISTORY 權利
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسٹیم مقابلوں میں طلبا کی سائنسی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہسندھ کے تعلیم محکمہ نے کیکراچی کے ضلع جنوبی میں طلبا کی سائنسی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اسٹیم مقابلوں کا انعقاد کیا۔
مزید پڑھ »
کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں اتفاق رائےکوہاٹ میں کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ نے ایک مرتبہ پھرغزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلیجنرل اسمبلی اجلاس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور، قرارداد میں اسرائیل سے انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کا مطالبہ
مزید پڑھ »
پاکستان میں مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہےبھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار ملک بھر میں منانے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتویاسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتوی کر دیا ہے اور نئے تاریخ کا اعلان 6 جنوری کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
اپنے بچے آرام سے بیٹھے ہیں اور لوگوں کے بچے جیلوں میں رل رہے ہیں، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا آغاز کر دیا
مزید پڑھ »