کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں اتفاق رائے

سیاسی خبریں

کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں اتفاق رائے
کرم تنازعہجرگہاتفاق رائے
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 36%
  • Publisher: 53%

کوہاٹ میں کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔

حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم تنازع کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا جس میں دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا تاہم صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے ایک فریق نے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں کرم تنازعے کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا، دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے

کہا کہ اہلسنت نے اپنے عمائدین اور عوام سے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے۔ جرگے نے باہمی مشاورت کے بعد دو دن کا وقت دے دیا ہے، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ مشیر اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت ایک صدی سے زائد پرانے تنازعے کے مستقل اور پائیدار حل کے لئے پرعزم ہے، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ خلوصِ نیت کے ساتھ تنازعے کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر دیا ہے، ادویات پہنچانے سمیت عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

کرم تنازعہ جرگہ اتفاق رائے کوہاٹ خیبر پختونخوا

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ، دو دن کا وقفہکرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ، دو دن کا وقفہکرم تنازعہ کے حل کے لیے پیش آنے والے جرگہ میں دونوں فریقین کے درمیان تقریبا اتفاق رائے ہو چکا ہے، لیکن صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے ایک فریق نے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔
مزید پڑھ »

کرم میں امن کے لیے جرگہ دوبارہ شروع ہوگاکرم میں امن کے لیے جرگہ دوبارہ شروع ہوگامشیر اطلاعات نے کہا کہ دو دن کے وقفے کے بعد کرم میں جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لئے معاہدہ کرے گا۔
مزید پڑھ »

کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، قیام امن کےلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہکرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، قیام امن کےلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے،محسن نقوی
مزید پڑھ »

امن و امان کے مکمل قیام کیلئے پشتون امن جرگہ کُرم کے علاقے صدہ پہنچ گیاامن و امان کے مکمل قیام کیلئے پشتون امن جرگہ کُرم کے علاقے صدہ پہنچ گیاجرگہ ممبران قبائلی عمائدین سے ملاقات کے لیے پہلے مرحلے میں صدہ پہنچے ہیں جس کے بعد وہ پاراچنار جائیں گے
مزید پڑھ »

کرم میں امن کیلیے سخت ایکشن ناگزیر ہے، فیصل کنڈیکرم میں امن کیلیے سخت ایکشن ناگزیر ہے، فیصل کنڈیجرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلیے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلیے تیار ہوں
مزید پڑھ »

کرم میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں رکاوٹ آگئی، کے پی حکومت کی تصدیقکرم میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں رکاوٹ آگئی، کے پی حکومت کی تصدیقایک فریق نے مشاورت کیلیے دو روز کا وقت مانگا ہے، مزید کارروائی پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے، بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:18:28