مشیر اطلاعات نے کہا کہ دو دن کے وقفے کے بعد کرم میں جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لئے معاہدہ کرے گا۔
2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لے معاہدہ کرے گا، مشیر اطلاعات کے پیحکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لے معاہدہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین اور کرم کے عوام امن دشمن عناصر کی سازشوں سے خبردار رہیں اور سوشل میڈیا پر امن دشمن عناصر کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی، ادویات پہنچانے اور وہاں سے مریضوں کو نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر وقف ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 180 سے زائد افراد پہنچائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، مریضوں اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت دی جا رہی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ مزید پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 مکمل طور پر فعال ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، قیام امن کےلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے،محسن نقوی
مزید پڑھ »
کرم میں امن کیلیے سخت ایکشن ناگزیر ہے، فیصل کنڈیجرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلیے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلیے تیار ہوں
مزید پڑھ »
کرم میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں رکاوٹ آگئی، کے پی حکومت کی تصدیقایک فریق نے مشاورت کیلیے دو روز کا وقت مانگا ہے، مزید کارروائی پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے، بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »
ضلع کرم میں امن وامان کی خراب صورتحال سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائروفاقی و صوبائی حکومت کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے، درخواست میں مؤقف
مزید پڑھ »
کرم میں امن بحالی کے لیے اہم فیصلےخیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی نے کرم میں قیام امن کے لیے آگے بڑھنے والی حکمت عملی پر بحث کی۔ ایپکس کمیٹی نے تمام بنکرز کو ختم اور اسلحہ واپسی کے پروگرام کے لیے فیصلہ کیا۔
مزید پڑھ »
امن و امان کے مکمل قیام کیلئے پشتون امن جرگہ کُرم کے علاقے صدہ پہنچ گیاجرگہ ممبران قبائلی عمائدین سے ملاقات کے لیے پہلے مرحلے میں صدہ پہنچے ہیں جس کے بعد وہ پاراچنار جائیں گے
مزید پڑھ »