اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

پاکستان خبریں خبریں

اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ابتدائی پانچ وکٹیں 16 رنز پر گرنے کے بعد عمیر یوسف اور عقیل حسین نے مزاحمت کی لیکن ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے۔

جیسن رائے ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل کو صفر پر عماد وسیم نے آؤٹ کیا، کپتان رائلی روسو 5 رنز بناسکے، خواجہ نافع بھی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایونس کو صفر پر فہیم اشرف نے رن آؤٹ کیا، عقیل حسین بھی 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد وسیم 6 رنز بناسکے جبکہ محمد عامر 23 رنز پر میک کوئے نے بولڈ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے دو میک کوئے اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیاتھا۔مارٹن گپٹل 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آغا سلمان 31 رنز بنا کر سعود شکیل کا نشانہ بنے، الیکس ہیلز 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔فہیم اشرف اور حیدر علی ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 4 رنز بنا کر رن...

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کولن منرو اور ٹائمل ملز کی جگہ مارٹن گپٹل اور اوبیڈمک کوئے کو شامل کیا گیا ہے۔ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے میں 19 میچز میں سے دونوں ٹیموں کی 9، 9 فتوحات ہیں، ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔واضح رہے کہ کوئٹہ اور اسلام نے راؤنڈ میچز میں پانچ میں کامیابی حاصل کی، چار میچز میں ناکام رہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کوئٹہ نے لاہور کو شکست دیکر پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنالیکوئٹہ نے لاہور کو شکست دیکر پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنالیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل نائن کے پلےآف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھ »

پی ایس ایل: کوئٹہ کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر اظہر علی نے کیا کہا؟پی ایس ایل: کوئٹہ کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر اظہر علی نے کیا کہا؟پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور بولنگ سے روکے جانے کو اظہر علی نے سخت فیصلہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »

پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو ہرا دیاپی ایس ایل 9: کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو ہرا دیاپی ایس ایل 9 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مزید پڑھ »

پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنے ’نو لک‘ شاٹ سے شائقین کے دل جیت لیے، پی ایس ایل میں بلے باز کے چھکے پر اسلام آباد کے بولر حیران نظر آئے۔
مزید پڑھ »

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں‌ پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئیپی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں‌ پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئیپی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیالاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیاکراچی: پی ایس ایل کے 28 ویں مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 07:41:46