اسلام آباد: اردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی 67 ویں سالگرہ
اسلام آباد: اردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی آج سڑسٹھ ویں سالگرہ منائی گئی۔ اردو غزل کی روایت سے نباہ کرتے ہوئے پروین شاکر نے نہ صرف زبان اور بیان کو نئے اسلوب سے ہمکنار کیا بلکہ غزل کی رومانوی کیفیت کو نسوانی آہنگ سے بھی نوازا۔
چوبیس نومبر انیس سو باون میں کراچی میں جنم لینے والی اردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر کو چوبیس سال کی عمر میں ان کی شاعری کے پہلے مجموعے خوشبو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچا دیا۔ خوشبو کے بعد صد برگ، خود کلامی اور انکار جیسی شاعری کے بیش بہا مجموعوں نے انہیں ایک بردبار شاعرہ کے منصب پر فائز کردیا جو شائستگی اور ترنگ میں اپنی مثال آپ تھی۔
پروین شاکر نے اپنی شاعری میں صنف نازک کی نمائندگی کرتے ہوئے رومانوی احساسات کو نسوانی آہنگ سے نوازا جو ان سے قبل اردو شاعری میں خال خال ملتا ہے۔ شاعری کے مطالعے کے بعد ان کے اظہار کا کھرا پن اور جذبات و تجربات کا سچا تجزیہ کرنے کا ہنر انتہائی متاثر کن ہے۔ ادبی روایات سے جڑی پروین شاکر نے اردو غزل میں کلاسیکی قدروں کی آمیزش سے جو نیا اسلوب تراشا وہ ان کی شاعری میں ہمہ وقت جلوہ گر رہا۔ جہاں ان کی شاعری آپ بیتی کا شعری اظہار بن کر آشکار ہوتی ہے وہیں زندگی کی آفاقی سچائیوں کی کسوٹی پر بھی پورا اترتی نظر آتی ہے۔
کف آئینہ ان کی آخری کتاب تھی جو ان کی موت کے چھ ماہ بعد شائع ہوئی۔ پروین شاکر کی شاعری کا انگریزی ، جاپانی اور سنسکرت زبانوں میں ترجمہ کیا گیا، ان کی شاعری میں ان کی ذات کے احساسات و حادثات ہمیں ہر نظم و غزل میں محسوس ہوتے ہیں۔کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی/ اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا امکان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا امکان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا امکان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »