اسلام آباد میں پارکس اور ہائیکنگ ٹریلز کھولنے کا فیصلہ SamaaTV CoronaVirusPakistan
Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 14 mins agoاسلام آباد انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی، ہائیکنگ ٹریلز اور پارکس عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 24 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی، عوام کیلئے ہائیکنگ ٹریلز اور پارکس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے واضح طور پر ہدایت کی کہ پارکس اور ہائیکنگ ٹریلز میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے شہریوں کو ورزش اور واک کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کھیلوں کے میدان بدستور بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عملدرآمد کیلئے انوائرنمنٹل ڈائریکٹوریٹ، میٹروپولیٹن اسلام آباد کو ذمہ داری سونپی ہے۔اس سے قبل 4 اپریل کو مقامی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پالتو جانوروں اور ان کے کھانوں کی دکانیں، صابن اور واشنگ میٹیریل بنانے والی فیکٹریاں کھولنے کی اجازت دیدی...
پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 24 مارچ 2020ء سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن ہے، ملکی و غیر ملکی پروازیں، ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ دیگر ممالک سے ملنے والی سرحدوں سے بھی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد: جعلی پولیس افسر گرفتار، 1150 گرام ہیروئن برآمداسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جعلی پولیس افسر گرفتار کر لیاگیا جس کے بعد قبضے سے 1150 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد:سبزيوں اورپھلوں کی قيمت ميں اضافہاسلام آباد: سبزيوں اور پھلوں کی قيمت ميں اضافہ پڑھیے Wahabkamran2 کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ مل مالکان سے ڈیلی ویجز ملازمین کو نہ نکالنے کی ضمانت طلباسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے مقامی ٹیکسٹائل مل کی بجلی کا بل اقساط میں جمع کرانے کی درخواست پرسماعت کے دوران مل مالکان سے ڈیلی ویجز
مزید پڑھ »
چین سے حفاظتی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آبادپہنچ گئیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے حفاظتی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آبادپہنچ گئی،پی آئی اے کاخصوصی طیارہ 18ٹن سامان لیکراسلام آبادایئرپورٹ پہنچا
مزید پڑھ »
چین سے خریدے گئے سامان کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئیچین سے خریدے گئے سامان کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی Read News China Islamabad XHNews Arrive China CPEC_gov_pk ndmapk AmbNaghmanaHash CathayPak CPEC_Official XHNews MFA_China ForeignOfficePk pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »