جلوس میں شامل افراد کا پولیس پر پتھراؤ، ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
اسلام آباد انتظامیہ کاپولیس کوجلسہ این او سی کی خلاف ورزی پرکارروائی کاحکمڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کی اس خلاف ورزی پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا طے شدہ وقت سے زائد وقت تک جلسہ جاری ہے، جس پر انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
ڈی سی اسلام آباد نے این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر جاری نوٹیفکیشن میں این او سی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ اور پولیس افسران کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکا نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہوگی۔ متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا تھ کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔میرے مدارس کی ایک اینٹ گراؤ گے میں تمہارے اقتدار کی عمارت کو گرا دوں گا، مولانا فضل الرحمن’’شادی کرلے بھائی عمرزیادہ ہوگئی ہے‘‘، باسط کا قیمتی مشورہ مگر کس کو؟اسلام آباد پولیس نے جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'جلسہ ہرحال میں ہوگا': علی امین نے راولپنڈی انتظامیہ کا فیصلہ مسترد کر دیاضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کل اسلام آباد کےجلسےکا این او سی منسوخ کر دیا تھا
مزید پڑھ »
شکیب کو بنگلہ دیشی ٹیم سے الگ کرنے کا مطالبہ، بورڈ کو نوٹس موصولمجرمانہ سرگرمی میں ملوث کرکٹر کی انٹرنیشنل ٹیم میں شمولیت آئی سی سی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے
مزید پڑھ »
رضوان پر بال پھینکنے پر شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہشکیب الحسن پر آئی سی سی ضابطہ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی مل گیا ہے
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کو مشروط اجازت ہے، خلاف ورزی پر جلسے جلوس کے نئے قانون کا اطلاق ہوگا: ڈپٹی کمشنرپی ٹی آئی کے ارکان نے اگر طے شدہ نکات کی خلاف ورزی کی تو ان پر سزا کا اطلاق ہوگا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
مزید پڑھ »
9 مئی واقعات: کے پی حکومت کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست زیر غور نہیں لائی جاسکتی، پشاور ہائیکورٹدرخواست کی موجودہ صورت کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اسے زیر غور نہیں لایا جاسکتا: رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ
مزید پڑھ »
اسرائیل اور حماس کی جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور کرینگے: صدر سلامتی کونسلغزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صدر سلامتی کونسل
مزید پڑھ »