جاں بحق شخص پر مرنے سے پہلے تشدد کیا گیا تھا، واقعہ مشکوک ہے اور قتل کا ہوسکتا ہے، پولیس
اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں واقع مقامی اخبار کے دفتر میں پراسرار طور پر لگنے والی آگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔نامعلوم شخص کی لاش بری طرح جھلس گئی جس کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لی جائے گی، اخبار انتظامیہ نے معاملہ مشکوک قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ مقامی اخبار کے دفتر میں علی الصبح نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فائر ٹینڈرز اور دیگر امدادی ٹیموں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ فائرفائٹنگ کے بعد اخبار کے دفتر میں ایک شخص کی لاش ملی جو بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوچکا تھا، جس پر پولیس کو فوری موقع پر طلب کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نامعلوم ملزم نے متاثرہ شخص کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد آگ لگا کر قتل کو حادثے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، لاش قابل شناخت نہیں۔ لاش کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لی جائے گی، اخبار انتظامیہ نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم شخص نے متاثرہ شخص کو اخبار کے دفتر میں بند کرکے آگ لگا کر انتظامیہ کو پھنسانے کی کوشش کی ہے، پولیس نے درخواست وصول کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواستاسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کردیں، جس میں سیکیورٹی کے خدشات
مزید پڑھ »
21 ارب نہیں ملیں گے : قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کا حکم مسترد کردیا06:34 PM, 17 Apr, 2023, بریکنگ نیوز, پاکستان, اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کے پی میں
مزید پڑھ »
آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کی فیس ’’سِکّوں‘‘ میں لے کر پہنچ گیابھارت میں ایک شخص آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کے لیے الیکشن فیس جمع کرانے کے لیے 10 ہزار کے سکے لے کر پہنچ گیا۔
مزید پڑھ »
حکومت نے فنڈز نہیں دیے : الیکشن کمیشن اور سٹیٹ بینک کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع05:12 PM, 18 Apr, 2023, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے 21 ارب روپے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ
مزید پڑھ »