قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کیمرا اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت ہوگا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔
اسپیکر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرہ اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پروزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی سمیت حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، اراکین قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، نوید قمر، وفاقی وزرا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا علی امین خان گنڈا پور اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیانیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے،، اسپیکر قومی اسمبلی
مزید پڑھ »
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کیاسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں اور مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی خدمات پیش کردیںتلخیاں ختم کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، ایاز صادق
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی اجلاس: وزرا کی لگاتار غیر حاضری، ڈپٹی اسپیکر کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی برہم، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا
مزید پڑھ »
10ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید، 341 دہشتگرد ہلاکوزارت داخلہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات کر دیں
مزید پڑھ »
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکانمذاکرات کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی، شبلی فراز، پارٹی کو بار بار مشورہ دیا کہ حکومت کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں: محمد علی سیف
مزید پڑھ »