قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی برہم، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا
قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی عدم دلچسپی کا مظاہرہ جاری ہے، وقفہ سوالات میں جوابات دینے کیلئے ایک مرتبہ پھر سے کوئی بھی وزیر ایوان میں نہ آیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ارکان نے وزرا کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیا تو ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کچھ دیر کیلئے مؤخر کر دی۔ آدھا گھنٹہ انتظار کے باوجود بھی جب کابینہ کے کسی رکن نے ایوان کارخ نہ کیا اور اجلاس جب دوبارہ شروع ہوا تو پیپلز پارٹی بھی وزرا کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئی۔
اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ ایوان میں موجود رہنا وزرا کی آئینی ذمہ داری ہے، اس معاملے پر انتہائی سخت رولنگ آج ہی آنی چاہیے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا گزشتہ روز بھی اس معاملے پر رولنگ دی تھی لیکن کسی نے بات نہ سنی، آج وزیراعظم کو خط لکھوں گا۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ وزرا کی عدم موجودگی میں ایوان نہیں چلا سکتا لہٰذا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ دن گیارہ بجے تک ملتوی کرتا ہوں۔2013 میں کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد سے بنی تھی: جاوید بدرآپ کس منہ سے معافی مانگنے کی بات کرتے ہیں، شیری رحمان نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم نے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیاوزیراعظم کی زیر صدارت 24 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں وزرا اور اعلیٰ افسران نے فسادات کی تحقیقات کے لیے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »
ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے: قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین اور اراکین برہمقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں لاپتا افراد کا معاملہ زیر بحث آیا
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 25 نومبر کو 2 دسمبر تک ملتوی کیا گیا تھا
مزید پڑھ »
عمر ایوب جوڈیشل کمیشن سے مستعفی، بیرسٹر گوہر کو شامل کرنے کی سفارشقائد حزب اختلاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو خط کے ذریعے کمیشن سے استعفے سے آگاہ کردیا
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی ریلویز کا اجلاس رمیش لال کی زیر صدارت ہوا۔قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی نے ریلویز کے اجلاس میں ریلوے سکیورٹی کے ابترحوالوں کے بارے میں نقیضہ انکشاف کیا۔ ریلوے پولیس کے حکام نے کہا کہ لاہور کے علاوہ ملک بھر کے ریلوے اسکینرز اور واک تھرو گیٹس خراب ہیں۔
مزید پڑھ »
انتشار پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظمشہبازشریف کی زیرصدارت 24 نومبر کو دھرنے میں فسادات سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا
مزید پڑھ »